امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں سرکاری نظام تقسیم کے تحت 19.79 کروڑ راشن کارڈ وں کو ڈیجیٹل پر مبنی بنایا گیا


واجبی قیمت کی راشن کی دوکانوں (ایف پی ایسز) کی 100 فیصد خود کاری ، فروخت سے متعلق الیکٹرانک پوائنٹ کے آلات نصب کرکے حاصل کی گئی

27 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ،نشانزد سرکاری نظام تقسیم کے ذریعے مقوی بنائے گئے چاول تقسیم کر رہے ہیں

Posted On: 24 MAR 2023 5:45PM by PIB Delhi

 صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ آج تک، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ  یعنی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قانون (این ایف ایس اے) کے تحت جاری کردہ تمام 19.79 کروڑ راشن کارڈوں کو  پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم  یعنی سرکاری نظام تقسیم میں اصلاحات کے تحت ڈیجیٹائز کیا گیا ہے اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شفافیت سے متعلق اپنا پورٹل/پی ڈی ایس پورٹل بھی تیارکرلیا ہے۔

سرکاری نظام تقسیم  (پی ڈی ایس) اصلاحات کے تحت،مستفیدین کی  بائیو میٹرک تصدیق کرنےکے لیے ایف پی ایسز پر الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) آلات لگا کرراشن کی دوکانوں  (ایف پی ایسز) کی تقریباً 100فیصد خودکاری (یعنی 5.34 لاکھ ایف پی ایسز  میں سے تقریباً 5.33 لاکھ) بھی حاصل کی گئی ہے ۔ملک بھر  کے لئے مختص کردہ موٹے اناجوں میں سے تقریباً 95 فیصد اناج کی تقسیم ، مستفیدین کی بایومیٹرک/آدھار تصدیق کے بعد  ان ای پی او ایس آلات کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

حکومت نے  سال 2024 تک مرحلے وار طریقے سے ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ  یعنی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قانون (این ایف ایس اے) کے تحت  سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حکومت ہند کی دیگر فلاحی اسکیموں  (او ڈبلیو ایس)   اور سرکاری تقسیم کے نشانزد نظام (ٹی پی ڈی ایس) میں  مقوی بنائے گئے چاول کی سپلائی کی منظوری دی ہے ۔ پورے ملک میں اس اقدام کے مرحلہ وار نفاذ کا تصور ذیل میں  پیش کیا گیا ہے۔

پہلا مرحلہ: مارچ 2022 تک پورے ہندوستان میں آئی سی ڈی ایس اورپی ایم - پوشن کا احاطہ کیا گیا۔

دوسرا مرحلہ: مارچ 2023 تک جسمانی نشو نمارک جانے والے بچوں کے  تمام خواہش مند اورزیادہ بوجھ والے اضلاع(کل 291 اضلاع)  میں ٹی پی ڈی ایس اوراو ڈبلیو ایس کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے کا نفاذ۔

تیسرا مرحلہ:درج بالا دوسرے مرحلے کے ساتھ ساتھ مارچ 2024 تک ملک کے باقی اضلاع کا احاطہ کیا جانا ہے۔

اس وقت 27 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، ٹی پی ڈی ایس کے ذریعے مقوی بنائے گئے چاول تقسیم کر رہے ہیں۔ 05.03.2023 تک،دوسرے مرحلے کے تحت تقریباً 95.72 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی)مقوی بنائے گئے چاول ٹی پی ڈی ایس کے ذریعے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

واجبی قیمت والی راشن کی تقریباً 100فیصد دوکانوں (ایف پی ایسز) میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ یعنی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قانون (این ایف ایس اے) کے  جائزمستفیدین کو اناج کی آدھار سے تصدیق شدہ تقسیم کے لیے الیکٹرانک-پوائنٹ آف سیلز (ای – پی او ایس)آلات موجود ہے۔عمل آوری کے دوران کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا ہے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.3331 


(Release ID: 1911075) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Odia , Tamil , Telugu