عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے ہیرا نگر میں ضلعی انتظامیہ اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ ’عوامی دربار‘  کا انعقاد، لوگوں کے مسائل سنے اور  فوری ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت


وزیر نے دہلی-کٹرا ایکسپریس ہائی وے سے متعلق موقع پر ہی مختلف مسائل کو حل کیا جیسے 'عوامی دربار' کے دوران عوامی سہولت کے لیے ہائی وے پر کچھ جگہوں پر زمین کا معاوضہ، کراسنگ اور فلائی اوور نیز قومی شاہراہوں کی ہندوستانی مقتدرہ کو تیز رفتار راہداری کا کام تیز کرنے کی ہدایت

بیس برسوں میں پہلی بار کاشت کے لئے سینکڑوں ایکڑ سرحدی اراضی کی فراہمی  سے کٹھوعہ کے سرحدی باشندوں کی کھوئی ہوئی مسکراہٹیں واپس آئیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 قطار میں کھڑے آخری آدمی کی دہلیز تک پہنچنے والی حکمرانی صرف وزیر اعظم نریندر مودی کے ماتحتی میں ہی ممکن ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

تاریخ میں پہلی بار عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ’عوامی درباروں‘  کا انعقاد ضلع ہیڈ کوارٹر کے باہر کیا جا رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

کٹھوعہ ملک میں ترقی اور حکمرانی کا مظہر ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 26 MAR 2023 4:02PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ قطار میں کھڑے آخری آدمی کی دہلیز تک حکمرانی کو پہنچانا  صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی ماتحتی میں ہی ممکن ہے  2014 میں ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد ان کی کوششوں رہی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ 'عوامی درباروں' کے ذریعے لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل کئے جائیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ کے ضلع ہیڈکوارٹر کے باہر ہیرا نگر میں ایک عوامی دربار میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ضلع انتظامیہ کے ساتھ 'عوامی دربار' کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکمرانی کو صرف ضلع ہیڈکوارٹر تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔ اس طرز عمل سے نکلنا ضروری ہے۔ جیسا کہ کل رام نگر اور آج ہیرا نگر میں کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست سننا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موقع پر ہی ان کا ازالہ کرنا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ترقی کے قدم  پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں قطار میں کھڑے آخری آدمی تک پہنچائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جن علاقوں کو پچھلی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا تھا، سرحدی اضلاع اب وہ ملک کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں۔ اس کی بہترین مثال سرحدی ضلع کٹھوعہ ہے جسے اب ملک میں ترقی اور حکمرانی کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 20 سال کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سینکڑوں ایکڑ سرحدی اراضی کو زیر کاشت لایا گیا ہے۔ کٹھوعہ کے سرحدی باشندوں کے چہروں پر کھوئی ہوئی مسکراہٹ کی واپسی موجودہ حکومت کے دور میں ہی ممکن ہوا ہے جو وزیر اعظم  نریندر مودی کے تحت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے منتر پر یقین رکھتی ہے۔

کٹھوعہ میں کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ کو اب ملک میں شمالی ہندوستان کے پہلے بائیوٹیک پارک کے طور پر، شاہ پور کنڈی منصوبے کی 40 سال بعد بحالی، شمالی ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ پل اٹل سیٹو، کیریان-گنڈیال پر جموں و کشمیر کا پہلا بین ریاستی پل، شمالی ہندوستان کا پہلا ایکسپریس روڈ کوریڈور دہلی سے کٹرہ براستہ کٹھوعہ، نئی قومی شاہراہ لکھن پور-بنی-بسوہلی-ڈوڈا براستہ چترگلہ ٹنل کے حوالے سے ترقی کا رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ میگا کوئنٹل سیڈ پروسیسنگ پلانٹس کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ مرکزی فنڈڈ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے علاوہ مرکزی فنڈڈ انجینئرنگ کالج، ڈگری کالج وغیرہ نے کٹھوعہ کو ملک میں ترقی کا مظہر بنا دیا ہے۔

میٹنگ کے دوران موجود پی آر آئیز نے اپنے حلقے کی ترقی کے لیے بطور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے کام کی تعریف کی خواہ وہ کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں تک سرحدی سڑکوں کی تعمیرکا کام ہو یا سرحدی زمین کو زیر کاشت لانے کا، کٹھوعہ ضلع کے ذریعے ہائی ویز (ایکسپریس کوریڈور) کی تعمیر ہو یا کیندریہ ودیالیوں کا قیام، جی ایم سی ہو یا ضلع میں ڈگری کالج، جے جے ایم، دیہی ترقی، پی ڈبلیو ڈی وغیرہ کے تحت کئے گئے مختلف کام۔

عوامی دربار کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دہلی-کٹرا ایکسپریس ہائی وے سے متعلق موقع پر ہی کچھ مسائل پر توجہ دی جیسے زمین کے معاوضے، عوامی سہولت کے لیے بعض مقامات پر کراسنگ۔ وزیر موصوف نے عوامی دربار کے دوران قومی شاہ راہوں سے متعلق موجود مقتدرہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایکسپریس ہائی وے پر کام کی رفتار کو تیز کریں اور عوام کی طرف سے اٹھائے گئے حقیقی مسائل کو بھی مقررہ وقت میں دیکھیں۔

پروگرام کے دوران دیگر موجود تھے ڈی ڈی سی چیئرمین کٹھوعہ کرنل مہان سنگھ، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، راہول پانڈے، ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین کٹھوعہ، رگھو نندن سنگھ ببلو، صدر ایم سی ہیرا نگر، ایڈووکیٹ۔ وجے شرما کے علاوہ بی ڈی سی، ڈی ڈی سی ممبران، سرپنچ اور ضلع انتظامیہ کے افسران۔

*****

U.No:3312

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1910957) Visitor Counter : 99