ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ای آئی اے سی پی وزیراعظم کے مشن لائف کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہے


تقریباً 59,500 لوگوں نے پرو- پلانیٹ پیپل بننے کی ترغیب حاصل کی ہے

Posted On: 26 MAR 2023 10:28AM by PIB Delhi

بڑے پیمانے پر ایک پانچ روزہ بیداری پروگرام 20 سے 24 مارچ 2023 تک مشن لائف کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا جس  میں ماحولیاتی معلومات ، بیداری صلاحیت سازی اور روز گار پروگرام (ای آئی اے سی پی) کے پروگرام مرکزوں اور دلی، اترا کھنڈ اور پنجاب کے وسائل کے ساجھیداروں کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔ ماحولیات سے متعلق حساس طرز زندگی  کو فروغ دینے اور  کچرے کے بغیر استعمال پر غور کرنے پر توجہ مرکوز  کرتے ہوئے مشن لائف کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شروع کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد پرو – پلانٹ پپل (پی 3) (کرۂ ارض کے حامی عوام) کہلانے والے لوگوں کا ایک عالمی نیٹ ورک قائم کرنا ہے جو ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے عہد بستہ ہو۔

ای آئی اے سی پی کے زیر اہتمام مشن لائیف اور اس کے موضوعات پر بیداری کے پروگراموں میں تقریباً 59,500 لوگوں نے (بشمول یوٹیوب کے ذریعے 2000 لوگوں نے براہ راست) حصہ لیا۔ بیداری کی سرگرمیاں ہریدوار، رشی کیش اور دہرادون میں منعقد کی گئیں، جس میں مقامی معاشرے اور طلباء کو نشانہ بنایا گیا۔  اس پروگرام نے لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے پرعزم ماحول کے حوالے سے شعور رکھنے والے افراد کا عالمی نیٹ ورک بنانے کی ترغیب دی۔

ہریدوار میں یہ مہم ہر کی پوڑی، اپر اور لوئر مارکیٹ اور کوتوالی چوک پر چلائی گئی۔ دون یونیورسٹی، شری دیو بھومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کنگسٹن امپیریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گروکل کانگڑی وشو ودیالیہ اور پتنجلی یونیورسٹی میں مارچ پاسٹ، ، حلف برداری  اور بات چیت کے اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس  پروگرام میں مختلف برادریوں ، طلباء اور فیکلٹی کے ارکان نے سرگرم شرکت کی۔

پرمارتھ نکیتن میں شام کی گنگا آرتی کے دوران شرکاء کو مشن لائیف ای کی اہمیت کے بارے میں مطلع کیا گیا جہاں سوامی چدانند سرسوتی اور سادھوی بھگوتی سرسوتی نے ماحول دوست زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔  کوآرڈینیٹر،ڈبلیو ڈبلیو ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، ڈاکٹر جی آریندرن؛  ڈبلیو ڈبلیو ایف ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، ایس پی او، جناب راجیو کمار؛ جے این یو  ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، ایس پی اومحترمہ سواتی سنگھ؛ اوریو کے پی سی بی ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، آئی اومحترمہ نہاریکا ڈمری کو سوامی چدانند سرسوتی جی نے رودراکش پلانٹ سے نوازا۔

بیداری پروگراموں کا انعقاد مختلف ای آئی اے سی پی پی سی – آر پیز اور ہبس نے کیا، جن میں ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) ای آئی اے سی پی، جے این یو ای آئی اے سی پی، آئی آئی ایچ ایچ سلبھ ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، ایس پی اے ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، سی پی سی بی ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، این سی اے پی (نیشنل کلین ایئر پروگرام) ٹیم،  یو کے پی سی بی ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی، ایف آر آئی ای آئی اے سی پی پی سی – آر پی ، اور پنجاب ای آئی اے سی پی پی سی ہب وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U -3297

                          



(Release ID: 1910905) Visitor Counter : 104