امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ  آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 84ویں یوم تاسیس کی تقریب میں  مہمان خصوصی  کے طور پر شامل ہوئے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی  کی قیادت میں  سلامتی دستوں نے بائیں بازو کی شورش پسندی کے خلاف پچھلے 9 سال میں ایک  مضبوط لڑائی لڑتے ہوئے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے

سی آر پی ایف پہلی بار  بائیں بازو کی شورش پسندی کے مرکز چھتیس گڑھ کے بستر میں اپنی یوم تاسیس  کی پریڈ  منعقد  کررہی ہے اور یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے

ملک میں داخلی سلامتی اور امن دونوں کے لیے عوام کا مکمل اعتماد سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہے جو ان کی ہمت اور بہادری سے  قائم ہوا ہے

بائیں بازو کی شورش پسندی سے متاثرہ علاقوں، جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں امن  بحال کرنے میں سی آر پی ایف نے  انتہائی قابل تعریف کردار ادا کیا ہے

وزیر اعظم مودی جی  کی قیادت میں  شورش پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد میں کافی تیزی سے کمی آئی ہے، اب ان علاقوں میں آخری فرد تک  ترقی پہنچ رہی ہے

دہائیوں تک بائیں بازو کی شورش پسندی کے گڑھ رہے بہار اور جھارکھنڈ  کے بوڑھا پہاڑ، چکربندھا اور پارس ناتھ کے علاقوں کو  شورش پسندی سے آزاد  کیا گیا

قبائلی علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بننے والی بائیں بازو کی شورش پسندی کو  ترقی کے راستے  سے ہٹانے کا کام سی آر پی ایف نےکیا ہے

بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متعلق تشدد کے واقعات میں  2010 کی اونچی سطح کے مقابلے 76 فیصد کی کمی آئی ہے ، جان گنوانے والوں میں تقریباً 78 فیصد  کی کمی آئی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک کے سلامتی دستوں کو ہر  طرح کی سہولت فراہم کرانے اور ان کے مسائل کو  کم کرنے کے لیے پرعزم ہے

جناب امت شاہ نے پرسار- بھارتی کے بستر ڈویژن کی مقامی زبان ہلبی کی نیوز سروس کا افتتاح کیا، اور قبائلیوں کی اپنی زبان میں پہلا نیوز بلیٹن شروع کرنے کے لئے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کومبارکباد بھی دی

اس سے نہ صرف ہماری مقامی زبانیں اور بولیاں مضبوط ہوں گی، بلکہ اس علاقہ میں رہنے والے لوگوں کو  ملک اور دنیا میں  پیش آنے والے واقعات کی خبریں   مل سکیں گی اور اس سے  ملک اور دنیا کے ساتھ ان کا رابطہ بھی بڑھے گا

Posted On: 25 MAR 2023 2:13PM by PIB Delhi

 

داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ  آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 84ویں یوم تاسیس کی تقریب میں  مہمان خصوصی  کے طور پر شامل ہوئے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  اس موقع پر پریڈ کی سلامی بھی لی۔ جناب امت شاہ نے پرسار بھارتی کے بستر ڈویژن کی مقامی زبان ہلبی کی نیوز سروس کا بھی افتتاح کیا۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف پہلی بار  بائیں بازو کی شورش پسندی کے مرکز چھتیس گڑھ کے بستر میں اپنی یوم تاسیس  کی پریڈ  منعقد  کررہی ہے اور یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی شورش پسندی کو ختم کرنے کی مہم کے دوران فورس کے 763 جوانوں نے عظیم قربانی دی ہے۔ آج بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی فتح کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے، جس میں شہید فوجیوں نے بہت بڑا  تعاون دیا ہے۔

داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ چاہے وہ جموں و کشمیر کا خطہ ہو، شمال مشرق میں بدامنی کے خلاف لڑائی  ہو یا  پھر بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف لڑتے ہوئے قبائلیوں تک ترقی کو پہنچانا ہو، سی آر پی ایف کے جوانوں نے ہر میدان میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی اور امن دونوں کے لئے عوام کو سی آر پی ایف کے جوانوں پر مکمل اعتماد ہے جو ان کی شجاعت اور بہادری سے ہی قائم ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج یہاں 174 کروڑ روپے کی لاگت والے سی آر پی ایف کے تین ترقیاتی کام  کا بھی افتتاح  ہوا ہے۔ اس کے ساتھ  ہی ہلبی زبان میں پرسار بھارتی کے ہفتہ وار نیوز بلیٹن کی بھی شروعات آل انڈیا ریڈیو نے کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  چھتیس گڑھ میں آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کو قبائلیوں کی زبان میں پہلا نیوز بلیٹن شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہماری مقامی زبانیں مضبوط ہوں گی بلکہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں کو  ملک اور دنیا میں ہونے والے واقعات کی خبریں حاصل ہو سکیں گی اور اس سے ان کا ملک اور دنیا سے رابطہ بھی بڑھے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج  یہاں ناری شکتی کے موضوع پر منعقد سی آر پی ایف کی خواتین موٹر سائیکل ٹیم کا فلیگ -اِن کا پروگرام بھی ہے۔ یہ 75 خواتین جوان 38 موٹر سائیکلوں کے ساتھ 9 مارچ 2023 سے 1848 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آج یہاں پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خاتون جوانوں کی بہادری سے پورے ملک میں خواتین کی طاقت کو تقویت ملی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی آر پی ایف کا قیام 27 جولائی 1939 کو ہوا تھا، لیکن آج کی اس  فورس کا دوبارہ جنم مرد آہن اور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کے ہاتھوں سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر 1949 کو سردار پٹیل نے اس کا نام بدل کر سنٹرل ریزرو پولیس فورس رکھا تھا اور 19 مارچ 1950 کو انہوں نے اس فورس کو  اس کا  نشان فراہم کیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک بٹالین سے شروع ہونے والی یہ  فورس آج 246 بٹالین، 4 زونل ہیڈکوارٹر، 21 سیکٹر ہیڈ کوارٹر، 2 آپریشنل سیکٹر ہیڈ کوارٹر، 17 آپریشنل رینج، 42 انتظامی  رینج  اور 3.25 لاکھ سے زیادہ جوانوں کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی سی اے پی ایف ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 21 اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہاٹ اسپرنگ میں چینی فوج سے لڑتے ہوئے سی آر پی ایف کے جوانوں نے اپنی بے مثال ہمت اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے  شہادت حاصل کی تھی اور اس شہادت  کو  امر رکھنے کے لئے ممنون ملک نے 21 اکتوبر کو پولیس  یادگاری دن  کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں نیشنل پولیس میموریل تعمیر کیا ہے جہاں ہر سال 21 اکتوبر کو شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل 1965 کو سی آر پی ایف نے  کچھ کے ریگستان میں  سردار پوسٹ پر پاکستانی  فوج کو بہادری سے  منہ توڑ جواب دیا اور اس لئے 9 اپریل کو  پورا ملک شوریہ دیوس  کے طور پر مناتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے سلامتی دستوں نے پچھلے 9 برسوں میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف مضبوط جنگ لڑی ہے اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیں بازو کی انتہاپسندی قبائلی علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنی  ہوئی تھی انہیں ہٹانے کا کام بھی  سی آر پی ایف نے  کیا ہے۔  جناب شاہ نے کہا کہ تمام مسائل والے علاقوں میں، سی آر پی ایف نے مقامی پولیس کو اپنے ساتھ لے کر، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنی تنظیمی   مہارت  کا مظاہرہ کرکے ایک ناقابل تسخیر قوت پیدا کی۔

داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متعلق تشدد کے واقعات میں  2010 کی اونچی سطح کے مقابلے 76 فیصد کی کمی آئی ہے ، جان گنوانے والوں میں تقریباً 78 فیصد  کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بین ریاستی سرحدوں کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے مختلف ریاستوں کی پولیس کے ساتھ ایک  جوائنٹ ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں تک بائیں بازو کی شورش پسندی کے گڑھ رہے بہار اور جھارکھنڈ  کے بوڑھا پہاڑ، چکربندھا اور پارس ناتھ کے علاقوں کو  شورش پسندی سے آزاد  کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد میں تیزی سے کمی آئی ہے، اب ان علاقوں میں ترقی آخری فرد تک پہنچ رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بہار اور جھارکھنڈ میں سیکورٹی کا  ویکیوم اختتام کی طرف  ہے اور یہ صرف بہادر سی آر پی ایف جوانوں اور پولیس فورسز کی مشترکہ طاقت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی فنڈنگ ​​کے ذرائع کو روکنے کے لئے ہم این آئی اے اور ای ڈی کے ذریعہ بھی مختلف مقدمات درج کرکے سخت کارروائی کررہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے کئے جا رہے ترقیاتی کام بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے منظور شدہ 70,000 کلومیٹر سڑک میں سے 11,000 کلومیٹر سڑک مکمل ہو چکی ہے، 2343 موبائل ٹاور لگ چکے ہیں، ترجیحی علاقے میں ایکلویہ اسکول کھولنے کا کام جاری ہے، صرف 5 برسوں میں 1258 بینک برانچیں کھولی گئی ہیں، 1348 اے ٹی ایم کھولے جا چکے ہیں، اسکل ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت 47 آئی ٹی آئیز اور 68 اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرز کھولنے کا کام بھی مکمل ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں  مودی حکومت، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے سی آر پی ایف جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ چھتیس گڑھ بستریا بٹالین میں 400 مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے، بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے میں سڑکیں بنائی گئی ہیں، سی آر پی ایف نے 398 پل اور پُلیا  بنانے  میں سی آر پی ایف  نے بڑا رول ادا کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے  ہر گھر ترنگا  ابھیان  میں بھی  25 لاکھ سے زیادہ ترنگا لہرا کر اسے کامیاب بنانے میں اپنا  تعاون دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی  کی قیادت میں سی آر پی ایف کو جدید بنانے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ صرف 23-2022 میں ہی  14 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ جگدل پور میں ٹراما سنٹر اور بٹالین میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی آر پی ایف کے لیے 4309 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ ہاوسنگ سیٹس فیکشن ریشیو بڑھانے کے لیے تقریباً 11,000 مکان بن چکے ہیں  اور 28,500  سی اے پی ایف  کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے۔ پرائم منسٹر اسکالرشپ اسکیم کے تحت لڑکیوں کو ماہانہ  3000  رپئے  اور  لڑکوں کے لیے  2500 روپئے جاری کئے جارہے ہیں۔

 

جناب امت شاہ نے سی آر پی ایف کے جوانوں سے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت آپ کو ہر سہولت فراہم کرنے اور آپ کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 84 سال کی اپنی شاندار تاریخ کو دہراتے ہوئے اور مضبوط کرتے ہوئے، ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی کے مکمل خاتمے تک پوری لگن کے ساتھ ماں بھارتی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3285)



(Release ID: 1910769) Visitor Counter : 141