نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے شہید دیوس پر سردار بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا


ان ہستیوں کی وراثت ہمیشہ ہمیں ترغیب اور تحریک دیتی رہے گی:نائب صدر

Posted On: 23 MAR 2023 3:25PM by PIB Delhi

عزت مآب نائب صدر جمہوریہ اور صدر نشین راجیہ سبھا جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج راجیہ سبھا میں اپنے خطبے کے دوران شہید دیوس کے موقع پر سردار بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ان تینوں کو ہماری جدوجہد آزادی کے عظیم سورما قرار دیتے ہوئے جناب دھنکڑ نے کہا کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ان لوگوں کی شہادت ایک اہم سنگ میل ہے۔ انھوں  نے کہا کہ قوم کے لئے ان کی عظیم شہادت نے ہندوستان کے شہریوں کے ایک آزاد ہندوستان میں جمہوری اقدار کے ساتھ جینے کے سپنے کو شرمندہ تعبیر کیا۔

جناب دھنکڑ نے تمام ملک والوں سے کہا کہ وہ جن اقدار کے لئے ان سورماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان اقدار کی پاسداری کریں۔ انھوں نے راجیہ سبھا کے ارکان سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر ان بہادر شہیدوں کے احترام میں کچھ دیر کے لئے خاموش کھڑے ہوں۔ اپنے بیان میں نائب صدر نے کہا :

عزت مآب ارکان ، آج ہندوستان کے تین عظیم سپوتوں ۔ سردار بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کی شہادت کی 92 ویں یاد منائی جارہی ہے۔ ہماری جدوجہد آزادی کے ان تین عظیم سورماؤں نے ہندوستان کی آزادی کے لئے ہماری آزادی کے لئے 1931 میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

بہت کم عمری میں ان  کی یہ عظیم قربانی ہماری جدوجہد آزادی کا ایک اہم سنگ  میل  تھا، انھوں نے شہادت کا راستہ چنا تاکہ ہر ہندوستانی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے اور جمہوری اقدار سے بہرہ مند ہو۔ ان تینوں کی وراثت ہمیشہ ہمیں ایک ترغیب اور تحریک دیتی رہے گی۔

ان لوگوں نے قوم پرستی اور آزادی کے لئے اعلیٰ ترین عہد کی پاسداری کی مثال قائم کیی۔ آج کے دن آیئے ہم ان اقدار کی سربلندی اور پاسداری کا عہد کریں جن کے لئے ان شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ آیئے ہم سب ہمیشہ ہندوستان کو سب سے آگے رکھنے کا عہد کریں۔

****

U.No: 3187

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1910016) Visitor Counter : 120