ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ میناکشی لیکھی نے دہلی کے صفدرجنگ سے شمال مشرق کے لئے بھارت گورو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


یہ انتہائی مطلوب شاندار سیاحتی ریل گاڑی 15 دن کے سفر کے لئے شمال مشرق سرکٹ پر شروع کی گئی ہے

Posted On: 21 MAR 2023 5:07PM by PIB Delhi
  • یہ خصوصی ریل آسام ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ ، تریپورہ اور میگھالیہ کو کور کرتے ہوئے ہندوستان کے شمال مشرق کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
  • انتہائی مطلوب یہ ٹرین ‘‘نارتھ ایسٹ ڈسکوری:بیونڈ گوہاٹی’’ 14 راتوں/ 15 دنوں کے سفر پر دہلی کے صدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے آج روانہ ہوئی۔
  • جدید ترین اے سی I اور اے سی II کلاس کے ساتھ شاندار سیاحتی ٹرین میں کل 156 سیاح سوار ہوں گے جو سفر کا لطف اٹھائیں گے۔
  • اس سفر میں جن مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے وہ  آسام میں گوہاٹی ، سیو ساگر ، جورہاٹ  اور کازی رنگا ، تریپورہ میں یوناکوٹی ،اگرتلا اور ادے پور اور ناگالینڈ میں کوہیما اور میگھالیہ میں شیلانگ اور چیراپونجی  شامل ہیں۔

 

امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے بھارت گورو ٹرین ‘‘نارتھ ایسٹ ڈسکوری:بیونڈ گوہاٹی’’ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔یہ ٹرین آج دہلی کے صفدرجنگ اسٹیشن سے روانہ ہوئی جسے ہندوستان کے شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محترمہ لیکھی نے کہا کہ یہ ٹرین خصوصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسے چیتر ،نوراتری / گوڑی پڑوا جیسے اہم موقع پر شروع کیا جارہا ہے۔میں ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس منصوبے پر کام کیا ہے، یہ یقیناً ہم سبھی کے لئے ایک تحفہ ہے ۔انہوں نے ریلوے میں بہتری کے لئے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن اور اقدامات کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ خصوصی ٹرین آج دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور یہ ٹرین 15 دنوں کے اس سفر میں  آسام میں گوہاٹی ،  شیو ساگر ، جورہاٹ  اور کازی رنگا ، تریپورہ میں یوناکوٹی ،اگرتلا اور ادے پور اور ناگالینڈ میں کوہیما اور میگھالیہ میں شیلانگ اور چیراپونجی  کو کور کرےگی۔

14 راتوں اور 15 دنوں تک چلنے والی اس ٹرین کا پہلا اسٹاپ گوہاٹی ہے جہاں سیاح کاماکھیا مندر کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد اومانندا مندر جائیں گے اور کروز پر سوار ہوکر برہمپتر  میں غروب آفتاب کا نظارہ کریں گے۔

یہ ٹرین نہر لاگُن ریلوے اسٹیشن کے لئے رات بھر کے سفر پر روانہ ہوجائے گی جو اروناچل پردیش کی راجدھانی میں واقع ایٹا نگر کی اگلی منزل سے 30 کلو میٹر دور ہے ۔سفر کے تحت کور کیا جانے والا اگلا شہر سیو ساگر ہے ۔یہ آسام کے شمال مشرقی حصے میں آہوم مملکت کی پرانی راجدھانی رہی ہے ۔سیو ساگر ، سیو ڈول میں معروف شیوا مندر اور دیگر وراثتی مقامات کے علاوہ اس سفر کے پروگرام کا ایک اہم حصہ ہیں ۔اس کے بعد سفر کے اگلے مرحلے میں سیاحوں کو چائے کے باغات دکھائے جائیں گے اور پھر کازی رنگا میں رات گزارنے کے بعد انہیں کازی رنگا نیشنل پارک میں صبح سویرے جنگل سفاری کے تجربے  سے محظوظ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MSCH.jpg

آسام کا سفر پورا کرنے کے بعد یہ انتہائی مطلوب شاندار سیاحتی ٹرین تریپورہ ریاست کی فورکیٹنگ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی جہاں پر مسافر کو مشہور اجینت پلیس سمیت اوناکوٹی اور اگرتلا کی مشہور وراثتی مقامات اور قابل دیدار مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا ۔اس کے اگلے دن ادے پور میں نیر محل پلیس  اور تریپور سندر مندر کے سفر کا پروگرام ہوگا۔تریپورہ کا دورہ کرنے کے بعد ریل گاڑی ناگالینڈ ریاست کا دورہ کرنے کے لئے دیما پور پہنچے گی۔ بدرپور اسٹیشن سے لیکر لُمڈنگ جنکشن کے درمیان خوبصورت ٹرین سفر کو سیاح صبح سویرے اپنی سیٹ پر ہی بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ دیماپور اسٹیشن سے سیاحوں کو ناگاکی طرز زندگی سے واقف کرانے کےلئے خونما گاؤ کا دورہ کرنے سمیت دیگر مقامی جگہوں پر لے جانے کے علاوہ بسوں کے ذریعہ کوہیما لایا جائے گا ۔خصوصی ریل گاڑی کا اگلا ٹھہراؤ گوہاٹی ہوگا اور سیاحوں کو سڑک کے راستے میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ تک پہنچایا جائے گا۔اس سفر کے دوران سیاحوں کے لئے راستے میں خوبصورت اُمیم جھیل پر ایک فٹ اسٹاپ ہوگا ۔اس سفر کے اگلے دن کی شروعات مشرقی خاصی ہل میں چیرا پونجی کے دورہ سے ہوگی ۔شیلانگ پیک ، ایلی فینٹ  فالس ، نو کھلیکائی  فالس ، ماؤ سمائی ، غاریں  دن کے وقت گھومنے کے لحاظ سے اہم مقامات  ہیں ۔اس دورے کو پورا کرنے کے بعد مسافروں کو چیرا پونجی سے واپس گوہاٹی اسٹیشن لیکر آیا جائے گاتاکہ وہ دہلی واپس جانے کے لئے ریل گاڑی میں سوار ہوسکیں۔ اس پورے سفر کے دوران سیاح ریل گاڑی کے ذریعہ تقریباً 5800 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔جدید اور شانداراے سی سیاحتی ٹرین میں کھانا کھانے کے لئے دو بہترین ریستوراں ، ایک بہترین  مطبخ ،کوچوں کے اندر شاور کیوبکلس ، سینسر پر مبنی واشروم فنگشنس ، فوٹ مساجر اور ایک منی لائبریری سمیت متعدد ایک سے بڑھ کر ایک سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔پوری طرح سے ایئر کنڈیشن ریل گاڑی میں پُر سکون سفر کے لئے دو طرح کی سیٹنگ کا انتظام ہے جس میں اے سیI اور اے سی II والی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس ریل گاڑی میں سی سی ٹی وی کیمرے ، الیکٹرانک تجوریاں اور ہر کوچ کے لئے خصوصی طور پر مقرر حفاظتی محافظ جیسی سہولیات کو استعمال کیا گیا ہے۔

حکومت ہند کی پہل ایک بھارت شریسٹھ بھارت‘‘دیکھو اپنے دیش’’ کے مطابق بھارت گورو سیاحتی ریل گاڑی کا آغاز گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

سفر کے لئے یہ کنڈیشن ٹو ٹیئر کے لئے فی شخص 106990، ایئر کنڈیشن ون (کیبن) کے لئے، 131990 روپے فی شخص،  ایئر کنڈیشن ون (کوپ) کے لئے  ،فی شخص  رقم 149290 روپے سے شروع ہوئے کرایہ پر آئی آر سی ٹی سی سیاحتی گاڑی کا 15 دنوں کا مکمل ایک جامع سیاحتی  ٹورپیکج  ہوگا ۔ٹکٹ کی اس قیمت سے متعلق زمرے میں ریل سفر ،اے سی ہوٹلوں میں رات کا ٹھہرنا ،کھانا (صرف  سبزی خور) ،بسوں میں سبھی منتقلی اور قابل دیدار مقامات کا دورہ ،سفر بیمہ اور گائڈ وغیرہ کی خدمات شامل ہوں گی۔سفر کے دوران تمام ضروری صحت کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا اور آئی آر سی ٹی سی اپنے سیاحوں کو ایک محفوظ اور یادگار کے سفر کا تجربہ فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

*************

ش ح ۔ع ح ۔ م ش

U. No.3093


(Release ID: 1909414) Visitor Counter : 168