وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ کو اسٹاک ایکسچینج پر ایک ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعہ اس میں حکومت کے حصص کی جزوی فروخت اور آئی آر ای ڈی اے کے ذریعہ تازہ ایکویٹی حصص کے اجراء کے ذریعہ فنڈز جمع کرنے کی منظوری دی

Posted On: 17 MAR 2023 7:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے حکومت کے حصص کی جزوی فروخت اور تازہ ایکویٹی حصص کے اجراء کے ذریعے، نیز ایک ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج پر نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے تحت آئی آر ای ڈی اے - ایک سی پی ایس ای، کی فہرست سازی کے لیے منظوری دے دی ہے، تاکہ آئی آر ای ڈی اے کے لیے فنڈز اکٹھا کیا جاسکے۔ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثوں کے بندوبست کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) لسٹنگ کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔

یہ فیصلہ جون، 2017 میں آئی آر ای ڈی اے کو آئی پی او کے ذریعے بک بلڈنگ کی بنیاد پر عوام کو 10.00 روپے کے 13.90 کروڑ کے تازہ ایکویٹی حصص جاری کرنے کی اجازت دینے کے لیے کیے گئے پہلے اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی جگہ لیتا ہے۔ مارچ، 2022 میں حکومت کی طرف سے 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد سرمایہ کے ڈھانچے میں تبدیلی کی وجہ سے فوری فیصلے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) ایک طرف تو حکومت کی سرمایہ کاری کی قدر کو کھولنے میں مدد کرے گی اور دوسری طرف عوام کو قومی اثاثے میں حصہ لینے اور اس سے فوائد حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ آئی آر ای ڈی اے کو سرکاری خزانے پر انحصار کیے بغیر ترقی کے منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے سرمائے کی ضرورت کا ایک حصہ بڑھانے میں مدد کرے گی اور فہرست سازی کی ضروریات اور انکشافات سے پیدا ہونے والے زیادہ مارکیٹ ڈسپلن اور شفافیت کے ذریعے گورننس کو بہتر بنائے گی۔

آئی آر ای ڈی اے فی الحال حکومت ہند کی مکمل ملکیت والی منی رتنا (زمرہ-I) کمپنی ہے جسے سی پی ایس ای  میں 1987 میں شامل کیا گیا۔ یہ کمپنی ہندوستان میں قابل تجدید توانائی (آر ای) اور توانائی کی کارکردگی (ای ای) منصوبوں کی مالی اعانت میں مصروف ہے۔ یہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ساتھ ایک غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے میں قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے وعدے کے مطابق حکومت نے 2022 تک 175 گیگا واٹ نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت اور 2030 تک 500 گیگا واٹ حاصل کرنے کے اہداف مقرر کیے ہیں۔ آئی آر ای ڈی اے کا ایک اہم مقصد قابل تجدید توانائی اہداف کے حصول میں کردار ادا کرنا ہے۔

آئی آر ای ڈی اے کی طرف سے قابل تجدید توانائی/توانائی کی کارکردگی کے منصوبوں کا نفاذ اور ان کے کاروبار کے منصوبے کے مطابق حکومت ہند کے قابل تجدید توانائی اہداف کے مطابق ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت دونوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

*******

ش ح۔   س ک۔ م ص

 (U: 2978)


(Release ID: 1908686) Visitor Counter : 131