تعاون کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے جونا گڑھ میں ضلع بینک ہیڈکوارٹرس کا سنگ بنیاد رکھا اور کرشی شوِیر میں اے پی ایم سی کسان بھون کا افتتاح کیا
وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں قدرتی زراعت کو آگے بڑھانے کی مہم چلا رکھی ہے، آج ملک کے لاکھوں کسان قدرتی کھیتی کو اپنا رہے ہیں اور انہیں اس کا فائدہ بھی مل رہا ہے
ملک میں کوآپریٹیو کا ڈھانچہ مضبوط ہونے سے حکومت ہند کی تمام اسکیمیں مزید آسانی سے سب تک پہنچ سکیں گی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی قیادت میں مرکزی کابینہ نے حال ہی میں تین قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیاں قائم کرنے کا اہم فیصلہ لیا ہے
زرعی پیداوار کی برآمدات کے لئے مودی سرکار کے ذریعے بنائی گئی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے توسط سے ملک کے کسی بھی گاؤں کا کسان اپنی پیداوار کو آسانی سے عالمی بازار میں فروخت کرسکتا ہے اور اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کرسکتا ہے
کرہ ارض کے تحفظ کا ایک واحدطریقہ قدرتی کھیتی ہے اور مودی سرکار اسے بڑھاوا دینے کے لئے مسلسل کام کررہی ہے
Posted On:
19 MAR 2023 5:11PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے جوناگڑھ میں ضلع بینک ہیڈکوارٹرس کا سنگ بنیاد رکھا اور کرشی شِویر میں اے پی ایم سی کسان بھون کا افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کئی اتار چڑھاؤ کے بعد جونا گڑھ ضلع کوآپریٹیو بینک کی یہ موجودہ شکل سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کسان قدرتی کھیتی میں لگے ہوئے ہیں ، انہیں اپنی پیداوار کے اچھے دام ملیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک آزاد ہونے کے بعد سے مسلسل علیحدہ امداد باہمی کی وزارت کا مطالبہ اُٹھتا رہا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ملک کے کوآپریٹیو سیکٹر سے جڑے لوگوں کے اس مطالبے کو پورا کرتے ہوئے امداد باہمی کی وزارت تشکیل کی۔
امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ امداد باہمی کی وزارت کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کوآپریٹیو کو آگے بڑھانے کے لئے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی کھیتی آنے والے دنوں میں دھرتی ماتا کی خدمت کرنے کا واحد متبادل بچے گی، کیونکہ لگاتار ڈی اے پی اور یوریا کا استعمال ہونے سے 25 سال بعد یہ زمین کنکریٹ جیسی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیچوے جیسے پازیٹیو بیکٹیریا کو ڈی اے پی اور یوریا ختم کردیتی ہےاور جن کے کھیت میں پازیٹیو بیکٹیریا ہوتے ہیں ، ان کے کھیت میں کبھی بھی حیاتیات کی پریشانی نہیں آتی۔ کسی بھی طرح کے اِن سیٹ نہیں آتے اور کسی بھی طرح کے کیڑا مار دوا کے چھڑکاؤ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباءو اجداد کھیتی جانتے تھے، لیکن ہم یہ سمجھ بیٹھے کہ یوریا ڈالنے سے فصل زیادہ ہوتی ہے اور ایسا کرنے سے ہماری زمین آلودہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اب لاکھوں کسان قدرتی کھیتی کو اپنا رہے ہیں اور انہیں اس کا فائدہ بھی مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی کھیتی کرنے سے پیداوار بڑھتی ہے، بارش کے پانی کا تحفظ ہوتا ہے، پیسٹی سائڈکا استعمال نہیں کرنا پڑتا اور پیداواربھی بڑھ جاتی ہے، جس کے دام بھی بازار میں اچھے ملتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں قدرتی کھیتی کو آگے بڑھانے کی مہم شروع کی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے تین قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیاں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن تین سوسائٹی میں سے دو گجرات کے کسانوں کے لئے بہت مفید ہے۔ ان میں سے ایک سوسائٹی کے تحت قدرتی کھیتی کرنے والے تمام کسانوں کی پیداوار امول کے پیٹنٹ کے تحت لی جائیں گی اور اِس کا منافع سیدھے کسان کے بینک کھاتے میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔جناب شاہ نے کہا کہ اِس نظم کے مکمل طور سے لاگو ہونے کے بعد ہم اپنی زمین کو یوریا اور ڈی اے پی کے استعمال سے اور اپنے جسم کو اِن کے استعمال سے ہونے والی کینسر جیسی بیماریوں سے بچا پائیں گے، پانی کی سطح اُوپر آئے گی اور ماحولیات بھی محفوظ رہے گا۔انہوں نے پروگرام میں موجود تمام کسان بھائیوں اور بہنوں سے اصرار کیا کہ وہ قدرتی کھیتی کرنے والے کسانوں سے ملاقات کریں اور اِسے اپنائیں۔
مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی سرکا رنے فصل پیداوار کی برآمد کے لئے بھی ایک کوآپریٹیو سوسائٹی کا نظم کیا ہے اور اس کے توسط سے ملک کے کسی بھی کسان کی پیداوار کی برآمد کے لئے یہ سوسائٹی برآمداتی عمارت کی طرح اپنی خدمات دے گی اور اِس کا فائدہ سیدھے کسان کے بینک کھاتے میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اِس نظم کے لاگو ہونے سے کسانوں کی خوشحالی بڑھے گی اور اس کے ساتھ ہی یہ طے کیا گیا ہے کہ ملک کی ہر پنچایت میں ایک کوآپریٹیو سوسائٹی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے کہ کو آپریٹیو ڈیری اور ماہی پیداوار سوسائٹی کو ایک طرح کی سوسائٹی کی شکل میں رجسٹرڈ کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو سے ہی کسانوں کو کئی طرح کے فوائد مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی تمام اسکیمیں کوآپریٹیو کا مضبوط ڈھانچہ ہونے سے آپ تک پہنچنی شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آنے والے دس سالوں میں ملک کے کسانوں کی آمدنی کو دو گنا نہیں،بلکہ کئی گنا بڑھانے کے لئے عہد بند ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ زرعی سیکٹر میں بھی مودی جی نے متعدد نئی شروعات کی ہے۔ جیسے کسان کریڈٹ کارڈ، ایف پی او، کرشی سینچائی یوجنا، ایم ایس پی پر سب سے زیادہ خرید اور نئی امداد باہمی کی وزارت کے توسط سے ملک کے کسانون کو خوشحال بنایا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2952)
(Release ID: 1908569)
Visitor Counter : 181