خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

5ویں پوشن پکھواڑہ کی تقریبات کل سے شروع ہو رہی ہیں


موضوع: ‘‘سبھی کے لیے تغذیہ:ایک صحت مند ہندوستان کی طرف ایک ساتھ’’

پوشن پکھواڑہ کی توجہ تمام اناج کی ماں،  ‘شری ان’ کو تغذیہ کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ کے طور پرمقبول بنانے پر مرکوز ہوگی

20 مارچ سے 3 اپریل 2023 تک پوشن پکھواڑہ کے دوران کی سرگرمیاں شری ان کے فروغ اور مقبولیت پر توجہ مرکوز کرنے، سوستھ بالک اسپردھا کا جشن اور سکشم آنگن واڑیوں کو مقبول بنانے پر مرکوز ہوں گی

پوشن پکھواڑہ کے دوران خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا مقصد جن آندولن اور جن بھاگداری کے ذریعے تغذیہ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور صحت مند خوراک کی عادتوں کو فروغ دینا ہے

Posted On: 19 MAR 2023 9:16AM by PIB Delhi

 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ 20 مارچ 2022 سے 3 اپریل 2023 تک پانچواں پوشن پکھواڑہ منائے گی۔ پکھواڑہ کا مقصد جن آندولن اور جن بھاگیداری کے ذریعے تغذیہ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور صحت مند کھانے کی عادات کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 8 مارچ 2018 کو شروع کیا گیا پوشن ابھیان، لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور تغذیہ سے متعلق گفتگو کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پوشن ابھیان کا آغاز اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ مجموعی طور پر غذائیت کے نتائج کو بہتر بنایا جائے۔ کپوشن مکت بھارت کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر طرز عمل میں تبدیلی ایک اہم جزو ہے۔

ہر سال پوشن پکھواڑہ مارچ کے مہینے میں 15 دنوں تک منایا جاتا ہے۔ اسی طرح ستمبر کا مہینہ پورے ملک میں راشٹریہ پوشن ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اب تک منائے جانے والے پوشن ماہ اور پکھواڑہ میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، فرنٹ لائن عہدیداروں، وزارتوں کو تبدیل کرنے والی وزارتوں کے ساتھ ساتھ عوام کی وسیع شرکت اور جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ پوشن پکھواڑہ 2022 میں ملک بھر میں تقریباً 2.96 کروڑ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

اس سال کے پوشن پکھواڑہ 2023 کا موضوع ہے "سبھی کے لیے تغذیہ: ایک صحت مند ہندوستان کی طرف ایک ساتھ ملکر آگے بڑھنا ہے"۔ 2023 کو موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر اعلان کرنے کے ساتھ اس سال پوشن پکھواڑہ کا فوکس 'شری ان' - تمام اناج کی ماں، کو غذائیت کی کمی سے نمٹنے کے لیے ایک قیمتی اثاثے کے طور پر مقبول بنانا ہوگا۔

پوشن پکھواڑہ کے دوران کی جانے والی سرگرمیاں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ درج ذیل کلیدی موضوعات پر توجہ مرکوز کریں گی۔

1۔ موٹے اناج پر مبنی کھانوں کو اضافی غذائیت، گھریلو دورے، ڈائٹ کنسلٹیشن کیمپس وغیرہ سے جوڑنے کے لیے مہمات کے ذریعے شری ان/موٹے اناج کو غذائیت کی بہتری کے لیے فروغ اور مقبول بنانا۔

2۔ سوستھ بالک سپردھا کا جشن: اچھی غذائیت اچھی صحت اور تندرستی کے لیے مسابقت کا ایک صحت مند جذبہ پیدا کرکے طے شدہ معیار کے مطابق ‘سوستھ بالک’ یا صحت مند بچے پر خوشی منائیں اور انہیں پہچانیں۔

3۔ سکشم آنگن واڑیوں کو مقبول بنانا: لوگوں میں بیداری بڑھانے اور سکشم آنگن واڑیوں کو جدید تر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کے ساتھ مقبول بنانے کے لیے مہمات کا انعقاد کیا جائے گا مثلاً بہتر تغذیہ کی فراہمی اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے مراکز کا قیام

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پوشن پکھواڑہ کے دوران سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے نوڈل وزارت ہوگی۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کا محکمہ/سماجی بہبود کا محکمہ پوشن پکھواڑہ کا نوڈل محکمہ ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2949)



(Release ID: 1908529) Visitor Counter : 152