محنت اور روزگار کی وزارت
بھارت کی جی20 صدارت کے تحت لیبر 20 کی ابتدائی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے 20 ممالک کے مندوبین اور ماہرین امرتسر پہنچے
Posted On:
18 MAR 2023 5:48PM by PIB Delhi
20 ممالک سے ٹریڈ یونین کے مندوبین ، ماہرین اور مزدور قائدین، اور بھارت کے ٹرید یونین کے قائدین اور محنت و مزدوری سے متعلق ماہرین، دنیا کے سرکردہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے عالمی گروپ جی20 کے ایک کلیدی گروپ لیبر 20 (ایل 20) کی ابتدائی تقریب کے لیے امرتسر، پنجاب آ رہے ہیں۔
محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب بھگونت مان ایل20 کی ابتدائی میٹنگ کے دوران مندوبین سے بات چیت کریں گے۔ اہم عالمی مسائل پر دنیا کے ساتھ تعاون کے لیے 2023 میں بھارت کی جی 20 صدارت ایک تاریخی لمحہ ہے۔
بھارتیہ مزدور سنگھ، جو کہ بھارت کی سب سے بڑی مزدور تنظیم ہے، لیبر20 انگیجمنٹ گروپ کی میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے اور بی ایم ایس کے قومی صدر جناب ہرن مے پانڈیا ایل 20 کی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ موصوف شہر میں ابتدائی تقریب کی صدارت کریں گے۔ بھارت کی متعدد دیگر سرکردہ تجارتی یونینس بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔
آج میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران بی ایم ایس کے قومی صدر جناب ہرن مے پانڈیا نے آئندہ روز شروع ہونے والی ایل 20 میٹنگ کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں کلیدی ہمہ گیر روزی روٹی اور روزگار سے متعلق موضوعات، سماجی تحفظ کو عام کرنا؛ مزدوروں کی بین الاقوامی نقل مکانی:سماجی سلامتی فنڈس کی پورٹیبلٹی؛ غیر رسمی کارکنان کے لیے سماجی تحفظ؛ ہنرمندی تربیت اور ہنرمندی کی جدید کاری: آجرین، ملازمین اور حکومتوں کا کردار اور ذمہ داریاں جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے جائیں گے۔
عالمی سطح پر مزدوری سے متعلق منظر نامے میں کچھ نئے رجحانات ابھر کر سامنے آر ہے ہیں، جن میں کام کاج کی دنیا میں تبدیلی: جی 20 ممالک میں روزگار سے متعلق نئے مواقع؛ ہمہ گیر معقول کام کو فروغ؛ ممالک کے ذریعہ اجرتوں پر تجربات ساجھا کرنا؛ اس کے علاوہ خواتین اور کام کاج کا مستقبل بھی آئندہ دو دنوں کے دوران ایل 20 ابتدائی تقریب کے دوران موضوع بحث رہیں گے۔
مزدوری سے متعلق مسائل کے مشہور ماہرین ، پروفیسر سنتوش مہروترا، ڈاکٹر پروین سنہا، پروفیسر روی شریواستو، ایڈووکیٹ سی کے ساجی نارائنن، وائس چانسلر حضرات میں ، تمل ناڈو سے پروفیسر این سنتوش کمار، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر لا یونیورسٹی اور بلاسپور یونیورسٹی کے اے ڈی این واجپئی بھی اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے اور اپنے علم سے نوازیں گے۔ منتخبہ دوست ممالک کے علاوہ جی20 ممالک اور تنظیم سے تعلق رکھنے والے محنت و مزدوری سے متعلق ماہرین اور ٹریڈ یونین قائدین بھی مذکورہ بالا موضوعات پر تبادلہ خیالا ت کریں گے۔
جی20: 20 ممالک پر مشتمل یہ گروپ، بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک اعلیٰ گروپ ہے۔ یہ تمام بڑے بین الاقوامی اقتصادی مسائل پر عالمی ڈھانچے اور حکمرانی کو نئی شکل دینے اور مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 2023 میں بھارت اس کا صدر ہے۔ مزید معلومات کے لیے : https://www.g20.org/en/۔
ایل 20:لیبر 20، جی 20 کے 11 انگیجمنٹ گروپوں میں سے ایک ہے، جس کی قیادت غیر سرکاری کوششوں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ایل 20 عالمی سطح پر محنت و مزدوری کے شعبے میں تازہ ترین رجحانات کی روشنی میں مزدوری اور روزگار سے متعلق مسائل اور موضوعات پر تبادلہ خیالات کرتا ہے ۔ مزید جانکاری کے لیے : https://www.l20india.org/
بی ایم ایس: بھارتیہ مزدور سنگھ بھارت کی سب سے بڑی مرکزی مزدور تنظیم ہے اور لیبر 20 (ایل 20) انگیجمنٹ گروپ ، جو کہ 11 گروپوں میں سے ایک ہے، کی صدر ہے۔ مزید جانکاری کے لیے : https://bms.org.in/
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2939
(Release ID: 1908437)
Visitor Counter : 131