ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پہلے کی حکومتوں نے کبھی بھی ہندوستان کے وسیع سمندری وسائل کو تلاش کرنے کی پرواہ نہیں کی تھی اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سمندری وسائل کو تلاش کرنے اور ان کو استعمال کرنے اور ہندوستان کی بلیو اکانومی کو ترجیح دینے کی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے


مرکزی وزیر شری پد یسو نائک اور ریاستی وزیر سیاحت جناب روہن کھاؤنٹے کی قیادت میں گوا کے وزارتی وفد نے دیگر سینئر حکام کے ساتھ نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 18 MAR 2023 4:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کبھی بھی ہندوستان کے وسیع سمندری وسائل کو تلاش کرنے کی پرواہ نہیں کی اور نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہےکہ  سمندری وسائل کو تلاش کرنے اور ان کا استعمال کرنے اور ہندوستان کی بلیو اکانومی کو ترجیح دینے کی سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے دو خطابات کو یاد کیا، جس میں پی ایم مودی نے دیپ  اوشین مشن کا حوالہ دیا تھا اور  اس طرح اس کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر شری پد یسو نائک اور گوا کے ریاستی وزیر سیاحت روہن کھاؤنٹے کی قیادت میں گوا کے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد سے بات کر رہے تھے۔ وفد نے ان سے ریاست گوا میں سیاحت اور سمندر سے متعلق معیشت کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممکنہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

Description: Goa14FX4.jpg

گوا کے وزیر سیاحت روہن کھاؤنٹے اور ان کی ٹیم نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے سامنے ارتھ سائنس کی وزارت کے تحت مختلف اسکیموں کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں۔ ریاستی وزیر سیاحت کو یقین دلاتے ہوئے کہ وہ ان تجاویز کا جائزہ لیں گے، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف پچھلے سال ہی حکومت ہند نے ارضیاتی  سائنس کی وزارت کے ذریعے 75 دن تک جاری رہنے والی دنیا کی سب سے بڑی ساحلی صفائی کی مہم چلائی تھی،جس کا آغاز  17 ستمبر 2022 کو ہوا تھا ،اس مہم کے تحت  جب پورے ساحل اور خاص طور پر مہم کے لیے مختص 75 ساحلوں کی صفائی کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک اوشین ایکویریم بنانے کی ضرورت کا بھی ذکر کیا جس کے لیے وزارت سیاحت کوبھی زیر غور  لیا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے پہلی بار ہندوستان کے سمندری وسائل کی تلاش شروع کی ہے جن میں بلیو اکانومی کے تحت بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور جو آئندہ 25 سالوں   میں ہندوستانی معیشت میں زبردست اضافہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سمندری وسائل کو ماضی میں پہلے کبھی تلاش نہیں کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بلیو اکانومی کا مقصد بحر ہند کے خطے کی سمندری اقتصادی سرگرمیوں کے اندرا سمارٹ، پائیدار، اور جامع ترقی اور مواقع کو فروغ دینا اور سمندری وسائل، تحقیق اور ترقی کے پائیدار استعمال کے لیے مناسب پروگرام شروع کرنا ہے۔

ارتھ سائنس کی وزارت نے جس طرح  ریاستی حکومت کی ترجیحات کو سمجھا ہے ریاستی وزیر سیاحت نے  اس کی تعریف کی۔

************

ش ح ۔ا م۔

U:2936

 



(Release ID: 1908372) Visitor Counter : 73