ٹیکسٹائلز کی وزارت
سات پی ایم مترا (پردھان منتری میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل) پارک سائٹوں کا اعلان
تمل ناڈو، تلنگانہ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش مہاراشٹر میں پی ایم مترا پارکس بنائے جائیں گے
پی ایم مترا پارکس عزت مآب وزیر اعظم کے پانچ ایف وژن سے متاثر ہیں - فارم سے فائبر سے فیکٹری سے فیشن سے فارن (بیرون ملک) تک
تقریباً ستر ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور بیس لاکھ روزگار پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے
یہ پارکس کتائی، بنائی، پروسیسنگ/ڈائینگ اور پرنٹنگ سے لے کر گارمنٹس مینوفیکچرنگ تک ایک مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین بنانے کا موقع فراہم کریں گے
عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر جدید ٹیکنالوجی کو راغب کرے گا اور اس شعبے میں ایف ڈی آئی اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا
ہر پارک میں ایک جگہ پر مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین صنعت کی لاجسٹک لاگت کو کم کرے گا
مرکز اور ریاستیں پی ایم مترا پارکس کے قیام کے لیے جے وی وضع میں ایس پی وی کی تشکیل کریں گی
پی ایم مترا پارک سائٹس حکومت ہند کی طرف سے منظور شدہ ہیں
Posted On:
17 MAR 2023 5:21PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے 7 پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اور ملبوسات (پی ایم مترا) پارکس کے قیام کے لیے مقامات کا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو، تلنگانہ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مہاراشٹر میں پارکس بنائے جائیں گے۔
عزت مآب وزیر اعظم کے پانچ ایف وژن (یعنی فارم سے فائبر سے فیکٹری سے فیشن سے فارن تک) سے متاثر ہو کر پی ایم مترا پارکس ہندوستان کو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانے کے حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک بڑا قدم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ پارکس ٹیکسٹائل کی صنعت کی مسابقت میں اضافہ کریں گے اور اسے بڑے پیمانے پر معیشت حاصل کرنے میں مدد کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ عالمی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں تیاری کے لیے راغب کریں گے۔
ان سات مقامات کا انتخاب پی ایم مترا پارکس کے لیے 18 تجاویز میں سے کیا گیا تھا جو 13 ریاستوں سے موصول ہوئی تھیں۔ اہل ریاستوں اور سائٹس کا جائزہ معروضی معیار کی بنیاد پر شفاف چیلنج طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جس میں متعدد عوامل جیسے کنیکٹیویٹی، موجودہ ماحولیاتی نظام، ٹیکسٹائل/صنعت کی پالیسی، بنیادی ڈھانچہ، یوٹیلیٹی سروسز وغیرہ کو مد نظر رکھا گیا۔
پی ایم مترا پارکس عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر بنانے میں مدد کریں گے جو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) بھی شامل ہے اور اس شعبے میں اختراعات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزارت ٹیکسٹائل ان منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ ہر پارک کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت کی ملکیت میں ایک ایس پی وہ قائم کیا جائے گا جو اس منصوبے کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔ ٹیکسٹائل کی وزارت پارک ایس پی وی کو 500 کروڑ روپے فی پارک تک ترقیاتی سرمایہ کی امداد کی شکل میں مالی مدد فراہم کرے گی۔ پی ایم مترا پارک میں یونٹوں کو 300 کروڑ روپے فی پارک تک ایک مسابقتی ترغیبی امداد (سی آئی ای) بھی فراہم کی جائے گی تاکہ تیزی سے عمل آوری کی ترغیب دی جا سکے۔ ماسٹر ڈیولپر اور سرمایہ کار یونٹوں کے لیے اضافی مراعات کو یقینی بنانے کے لیے دیگر GOI اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ پارکس انڈسٹری کے لیے بہترین انفراسٹرکچر، پلگ اینڈ پلے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تربیت اور تحقیق کی سہولیات بھی پیش کریں گے۔
پی ایم مترا پارکس ایک منفرد ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں مرکز اور ریاستی حکومتیں سرمایہ کاری کو بڑھانے، اختراع کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بالآخر ہندوستان کو ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ ان پارکوں کے ذریعے تقریباً 70,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 20 لاکھ روزگار پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 2902
(Release ID: 1908111)
Visitor Counter : 215