وزیراعظم کا دفتر

ہر میدان میں خواتین کی حصولیابیاں ہمیں امرت کال کے خوابوں کی تکمیل کے لیے خود اعتمادی  فراہم کرتی ہیں : وزیر اعظم

Posted On: 15 MAR 2023 8:29PM by PIB Delhi

بھارتی خواتین کی حصولیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ حصولیابیاں ناری شکتی کی خود اعتمادی کا نتیجہ  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حصولیابیاں  ہمیں امرت کال کے عزم کی تکمیل کی یقین دہانی کراتی ہیں۔

وزیر اعظم ، وندے بھارت ایکسپریس کی اولین خاتون لوکو پائلٹ ، محترمہ سوریکھا یادو کے بارے میں مرکزی وزیر راؤ صاحب پاٹل دانوے  کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’یہ نئے بھارت کی ناری شکتی کی خوداعتمادی ہے! زندگی کے ہر شعبے میں آج خواتین جن حصولیابیوں کو اپنے نام درج کرا رہی ہیں، وہ امرت کال میں ملک کے عزائم کی تکمیل کا یقین دلاتی ہیں ۔‘‘

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2782



(Release ID: 1907393) Visitor Counter : 88