وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی آلات کے تجرباتی عمل کو آسان بنانے پر ورکشاپ منعقد

प्रविष्टि तिथि: 15 MAR 2023 4:12PM by PIB Delhi

رکشا منترالیہ کی  تحویل شاخ کی جانب سے آج نئی دہلی میں واقع مانک شا سینٹر میں ’دفاعی آلات کے تجرباتی عمل کو آسان بنانا‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سرکار کے میک اِن انڈیا وژن کے عین مطابق منعقد اس ورکشاپ کا مقصد مسلح افواج میں شامل    کئے جانے سے قبل دفاعی سازو سامان کے تجربے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈر کے درمیان خیالات کا آسان تبادلہ تھا۔

رکشا سیکریٹری جناب گردھر ارمانے نے اپنے افتتاحی خطاب میں دفاعی آلات کے لئے آسان تجرباتی عمل کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اس ورکشاپ میں رکشا منترالیہ ، تینوں سروسز کے کئی اعلیٰ افسران اور صنعتی دنیا کے کئی ممتاز پیشہ وروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ دفاعی پیداوار محکمہ (ڈی ڈی پی)، ڈی پی ایس یو، ڈی آر ڈی او، مختلف تجزیہ کار ایجنسیوں جیسے کہ ڈی جی کیو اے، ڈی جی اے کیو اے، سی ای ایم آئی ایل اے سی و اے سی ای، ایم ایچ او ڈبلیو کے نمائندوں نے بھی مکالماتی سیشن میں حصہ لیا۔

 

02.jpg

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2750)


(रिलीज़ आईडी: 1907286) आगंतुक पटल : 135
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu