وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا مہوتسو- 2023 کے دوسرے دن یوگا کی تشہیر سے متعلق مختلف   سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا


ایم ڈی این آئی وائی اور ایم آئی ایم سی نے تعلیمی سرگرمیوں ، تحقیق اور تربیت اور مہارت ساجھا کرنے کے توسط سے یوگا کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

Posted On: 14 MAR 2023 5:21PM by PIB Delhi

تال کٹورا انڈور اسٹیڈیم نئی دہلی میں یوگا مہوتسو-2023 کے کے دوسرے دن ایکشن سے بھرپور یوگا مظاہرہ ، مفاہمتی عرضداشت پر دستخط، ممتاز  شخصیتوں کے خطاب، سوال و جواب، فن ، ثقافتی پروگرام اور یوگا مظاہرہ دیکھنے کو ملے۔

ایم ڈی این آئی وائی  اور مہابودھی انٹرنیشنل میڈیئیشن سینٹر (ایم آئی ایم سی)، لیہہ، لداخ نے تعلیمی سرگرمیوں ، تحقیق و تربیت اور مہارت ساجھا کرنے کے توسط سے یوگا کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایشور وی بساوردی  اور ایم آئی ایم سی کے بانی صدر و روحانی ڈائریکٹر وین بھیکو سنگھ سینا نے دستخط کئے۔

یوگا مہوتسو-2023 بین  الاقوامی  یوگا دن -2023 کے 100 دنوں کی اُلٹی گنتی کے موقع پر اس پروگرام کا افتتاح کل معزز شخصیات کی موجودگی میں آیوش اور بندرگاہ ، جہاز رانی اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کیا تھا۔

ایم ڈی این آئی وائی کے نیم فوجی دستے کے طلباء کے ذریعے ایک دلچسپ مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا۔نیم فوجی دستے کے جوانوں نے سب کو ہندوستانی فوج کے ذریعے کنٹرول لائن کے پاس 2016 میں کئے گئے بہادری سے بھرپور ایک آپریشن کو یاد دلایا۔

 

01.jpg

 

وائس چانسلر سمیت ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں ایم آئی ایم سی لداخ کے بانی صدر اور روحانی ڈائریکٹر وین  بھیکو سنگھ سینا ، گروکل  کانگری وشو ودیالیہ، ہری دوار کے وائس چانسلر پروفیسر سوم دیو ستانشو، سی پی یو ہمیر پور، ہماچل پردیش کے ڈاکٹر سنجیو شرما اورنوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے محکمے ، کرناٹک حکومت  اور ایکتا باؤڈر لک  ہارٹ فیولنیس انسٹی ٹیوٹ کے کمشنر  جناب ملائی موہیلان نے شرکت کی۔

ماہرین نے بڑے پیمانے پر یوگا کی اہمیت اور اسی طرح انسانیت کی مدد کررہا ہے، اس پر گفتگو کی۔انہو ں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ان کے ادارے مختلف   پروگراموں کے توسط سے یوگا کو بڑھاوا دینے کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک  چوٹی اجلاس یوگا-اس کا ماضی ؍ حال ؍مستقبل کے عنوان پر منعقد ہوا، جس میں سرکردہ یوگا اداروں کے سربراہوں نے اپنے تحریک دینے والے تجربات شیئر کئے۔

پتنجلی یوگا پیٹھ اور پیرامڈ یوگا ٹیم کے بچوں نے کچھ شاندار پیش کش کی، جنہیں ناظرین نے بے حد سراہا۔

اس کے علاوہ کوئز ، تقریر کا فن ، پوسٹر پیشکش وغیرہ جیسے مقابلے بھی ہوئے۔  پوسٹ مہوتسو یوگا ورکشاپ کل (15مارچ 2023)کو ایم ڈی این آئی وائی ، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 2685)


(Release ID: 1906924) Visitor Counter : 136