سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اترپردیش کے گورکھپور میں 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 13 MAR 2023 5:03PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اترپردیش کے گورکھپور میں 10،000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے  18 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری اور تمام ایم پی، ایم ایل اے اور عہدیدار بھی موجود رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016C5S.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ سونولی – گورکھپور کی 4 لیننگ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحدی سیکورٹی کو مضبوط کرے گی۔ بائی پاس کی تعمیر سے گورکھپور رنگ روڈ مکمل ہو جائے گا اور شہر میں ٹریفک جام سے نجات ملے گی اور تجارتی، رہائشی اکائیوں کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GB6R.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ کشی نگر سے لمبنی تک سڑک کی تعمیر سے بدھ مت کے سیاحتی مقامات میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیلولا بائی پاس کی تعمیر سے بہرائچ-شراوستی-بلرام پور کا رابطہ بہتر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دیوی پاٹن مندر کے سیاحوں کے لیے ٹریفک ہموار ہو جائے گی۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ بابا گورکھ ناتھ جی کی اس مقدس سرزمین پر جن پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اس سے اتر پردیش میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی حوصلہ افزائی ہوگی اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2620

13.03.2023


(Release ID: 1906565) Visitor Counter : 127