وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا مہوتسو 2023 سے 9ویں بین الاقوامی یوگا دن کے 100 دنوں کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی


یوگا کو بڑھاوا دینے اور اس کی وسیع پیمانے پر قبولیت نے ہندوستان کو عالمی صحت اور دیکھ بھال صنعت میں ایک لیڈر کا مرتبہ دے دیا ہے:جناب سربانند سونووال

آیوش کے وزیر نے یوگا کو اپنی طرز زندگی میں شامل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اہل  بنانے کی غرض سے ’’وائی-بریک‘‘ایپ پر ایک منٹ کا ویڈیو لانچ کیا

میں تمام کارپوریٹ گھرانوں سے اپنے کمپلیکس میں ایک ’’یوگا سیل‘‘قائم کرنے کی اپیل کرتا ہوں، جو کام کی جگہوں پر بنیادی تبدیلی اور اہلیت کو زیادہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا:جناب سربانند سونووال

Posted On: 13 MAR 2023 5:58PM by PIB Delhi

یوگا مہوتسو 2023، جو کہ  بین الاقوامی یوگا دن 2023 کے 100 دنوں کی اُلٹی گنتی کو یادگار بنانے کے لئے ایک تین روزہ پروگرام ہے۔ آج آیوش اور بندرگاہ ، جہاز رانی اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے نئی دہلی میں اس کا افتتاح کیا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں وزیر موصوف نے بتایا کہ کس طرح یوگا کی تشہیر اور اس کی وسیع قبولیت نے ہندوستا ن کو عالمی صحت اور دیکھ بھال کی صنعت میں ایک لیڈر کے طورپر قائم کردیا ہے۔جناب سربانند سونووال نے ’’وائی‘‘ بریک یوگا پر ایک منٹ کا ویڈیو بھی لانچ کیا، تاکہ وسیع پیمانے پر لوگوں کی  طرز زندگی میں یوگا کو شامل کیا جاسکے۔

 

01.jpeg

 

بین الاقوامی یوگا دن 2023 کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے آج  دو شنبے کے روز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ٹوئٹ کے توسط سے اپیل کی کہ ’’یوگا دن کے 100 دنوں کے ساتھ آپ سب سے اسے پورے جوش کے ساتھ منانے کی اپیل کرتا ہوں اور اگر آپ نے ابھی تک یوگا کو اپنی طرز زندگی کا حصہ نہیں بنایا ہے تو جلد از جلد اسے اپنائیں اور طرز زندگی کا حصہ بنائیں۔‘‘

 تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد افتتاحی پروگرام میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ، خارجہ و ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی و آیوش اور خواتین و اطفال بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی ، آیوش سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا سمیت دیگر اہم شخصیات ، افسران وغیرہ کی بھی موجودگی رہی۔

اس پروگرام میں ایس ویاسا یونیورسٹی، بنگلورو کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر تیراپنتھ سماج، راجستھان کے منی شری کمل کمار اور بین الاقوامی ایتھلیت  محترمہ ہیما داس نے حصہ لیا۔

آیوش اور بندرگاہ، جہاز رانی و آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ یوگا کی تشہیر اور اس کی وسیع قبولیت کے توسط سے ہندوستان خود کو بین الاقوامی صحت اور دیکھ بھال کے شعبے میں ایک قیادت فراہم کرنے والی کی شکل میں قائم کررہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سب اپنے دفتر کے احاطے میں یوگا سیل قائم کریں۔ اس سے وہاں کام کرنے والے ملازمین کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا شمولیاتی اور قابل قبول ترقی کے لئے یہ ہندوستان کی جی 20 ترجیحات پر بھی مرتکز ہے۔ یہ دنیا بھر میں رہنما اصول کے طورپر ’’وسودھیو کٹُمب کم‘‘کے تئیں ہندوستان کے عہد کو اُجاگر کرتا ہے۔

یوگا کے جدید سائنسی پہلو کو اجاکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک یوگا سے جڑے 12000سے زیادہ تحقیقی مکالے شمالیاتی رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں وسیع سائنسی شواہد پر مبنی تحقیقات کی گئی ہیں۔

 اس موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی  سیاحت و ثفاقت کے مرکزی وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے کہا کہ یوگا سیاحت کی ایک اہم اِکائی بن گیا ہے۔ ہمارے    عزت مآب وزیر اعظم  یوگا کو دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے ایک ثقافتی سفیر کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ یوگا کی بڑھتی مقبولیت کے ساتھ وزارت صحت نے طب اور صحت سیاحت شروع کی ہے، جو اپنی صحت و تندرستی میں بہتری لانے کے خواہش مند لوگوں کے لئے خصوصی یوگا اور دیکھ بھال کے پروگراموں کی پیش کش پر مرکوز ہے۔

خارجہ امور و ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ یوگا    ہماری طرز زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔ ہماری زندگی میں تناؤ کو کم کرنے میں یوگا کا بہت بڑا رول ہے اس کی مستقل ورزش صحت اور مرض  سے پاک زندگی کی طرف ایک قدم ہے، جس سے ہماری جسمانی اور ذہنی فلاح ہوتی ہے۔

اس موقع پر  منی پور کے وزیر اعلیٰ  جناب این بیرین سنگھ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے  حد خوشی ہورہی ہے کہ   یونیورسٹیوں میں یوگا کی تعلیم کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب ملک  کی 6 مرکزی یونیورسٹیوں یوگا کا محکمہ شروع کرنے کے مرحلے میں امپھال میں واقع منی پور یونیوسٹی بھی شامل ہے۔اسی سلسلے میں منی پور یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے یوگا محکمہ قائم کرنے کے لئے 18اپریل 2017 کو ایک تجویز بھی منظور کی ہے۔

آیوش اور خواتین و اطفال بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ڈی وائی کے ہر سابقہ ایڈیشن نے سب سے زیادہ مقبولیت ، بین الاقوامی حمایت اور قبولیت حاصل کی ہے۔یوگا مہوتسو 2023 کا جشن بین الاقوامی یوگا دن 2023 کے لئے 100روزہ اُلٹی گنتی کی      باضابطہ شروعات کی علامت ہے اور یہ یوگا کے آسمان کو وسیع بنانے کے لئے یوگا مرکوز سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کو بیدار اور متحرک کرتا ہے۔

آیوش وزارت کے   سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ وزارت نے ہندوستان اور دنیا بھر میں یوگا کے پیغام کو لے جانے اور اس تک اپنی رسائی کو وسیع کرنے کےلئے پچھلے 8برسوں میں ہوئی پیش رفت کی تعمیر کے لئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔

یوگا مہوتسو 2023 پروگرام میں بین الاقوامی ایتھلیٹ محترمہ ہیما داس نے کہا کہ وہ مستقل طور سے یوگا کرتی ہیں، جس سے انہیں ایک ایتھلیٹ کے طورپر سخت  مشق کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ رہنے کے لئے یوگا اور پرایا نم ہماری زندگی کا حصہ ہونا چاہئے۔

نیشنل یوگا  انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی)کے ساتھ آیوش وزارت نئی دہلی تال کٹورا  انڈور اسٹیڈیم میں 13 سے 14 مارچ تک تین روزہ یوگا مہوتسو اور 15 مارچ 2023 کو ایم ڈی این آئی وائی میں پوسٹ مہوتسو یوگا ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے۔

تین  روزہ یوگا مہوتسو 2023 میں کئی طرح کے پروگرام اور سرگرمیاں ہوں گی، جن میں یوگا  گروؤں کے ذریعے بات چیت؍لیکچر ،  وائس چانسلر سمٹ ، جہاں اعلیٰ اداروں کے سربراہ اپنے تجربات ساجھا کریں گے، ریاست؍  مرکز کے زیر انتظام ریاست آیوش سمت ، یوگا  فیوژن ؍کارکردگی شامل ہوں گے۔ یوگا نغماتی مظاہرہ، کوئز ؍ ایلوکیوشن ؍پوسٹر پریزینٹیشن  اور ’وائی‘بریک و سی وائی پی جیسے مقابلوں کا بھی مظاہرہہ کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (13.03.2023)

(U: 2625)



(Release ID: 1906560) Visitor Counter : 149