وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے اپنے آئندہ کرناٹک دورے کی جھلکیاں مشترک کیں

Posted On: 11 MAR 2023 10:38PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کل کرناٹک کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے ٹوئیٹ کیا:

’’میں کل ، یعنی 12 مارچ کو  مانڈیا اور ہبلی- دھارواڑ میں پروگرام میں شرکت کرنے کے لئےکرناٹک میں رہوں گا۔ وہاں 16000 کروڑ روپےکی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا یا تو افتتاح کیا جائے گا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔‘‘

https://www.pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1905535

’’کل یعنی 12 مارچ کو، مانڈیا سے،  بنگلورو- میسور ایکسپریس وے کو ملک کے نام وقف کیا جائے گا۔  میسور - کشال نگر ہائی وے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان  پروجیکٹ سے کنیکٹی وٹی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔‘‘

’’ہبلی- دھارواڑ  میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ ان میں آئی آئی ٹی دھارواڑ اور شری سدھاروڑ سوامی جی ہبلی اسٹیشن پر دنیا کے سب سے طویل پلیٹ فارم جیسے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ پانی کی سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔‘‘

کرناٹک میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے سلسلے میں رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’ہماری سرکار کنیکٹی وٹی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔ میسور اور بنگلورو کے درمیان ایکسپریس وے اسی سمت میں ایک قدم ہے۔‘

انھوں نے ٹوئیٹ کیا:

"ನಮ್ಮ ಸರ್ಕಾರ ಸಂಪರ್ಕ ಮತ್ತು ಆರ್ಥಿಕ ಪ್ರಗತಿಗೆ ಉತ್ತೇಜನ ನೀಡುವತ್ತ ಕೆಲಸ ಮಾಡುತ್ತಿದೆ. ಮೈಸೂರು ಮತ್ತು ಬೆಂಗಳೂರು ನಡುವಿನ ಹೆದ್ದಾರಿ ಮಾರ್ಗ ಆ ದಿಕ್ಕಿನತ್ತ ಹೆಜ್ಜೆಯಾಗಿದೆ."

از سر نو تعمیر کئے گئے ہوساپیٹ ریلوے اسٹیشن کے سلسلے میں ڈی ڈی نیوز کے ایک ٹوئیٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا:

’’ہوساپیٹ کے لوگوں کو مبارکباد۔ ایک اضافی ثقافتی رابطے کے ساتھ  کنیکٹی وٹی اور تجارت کے فروغ کا ایک ذریعہ حاصل ہوا۔‘‘

دھارواڑ سے متعلق پروجیکٹوں کے بارے میں مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’کل نئے کاموں کا آغاز کیا جائے گا جن سے ہبلی اور دھارواڑ کے لوگوں کے ’رہن سہن میں آسانیاں‘ پیدا ہوں گی۔‘‘

******

 

ش ح۔ ن ر

U NO:2561



(Release ID: 1906061) Visitor Counter : 68