نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور آسٹریلیا نے قومی چنوتیوں اور مشترکہ ترجیحات کے شعبوں میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے  شراکت داری قائم کی


اٹل اختراعی مشن اور سی ایس آئی آر او ، آئی اے- آئی ٹی سی پروگرام کی قیادت کریں گے

Posted On: 11 MAR 2023 11:50AM by PIB Delhi

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ  اور  آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی، دولت مشترکہ سائنٹفک اور صنعتی تحقیقی تنظیم (سی ایس آئی آر او) نے دونوں ممالک کی قومی چنوتیوں اور مشترکہ ترجیحی  شعبوں  میں اختراعی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تعاون کی حوصلہ افزائی کی غرض سے ایک قصد نامے پر دستخط  کیے۔

یہ قدم آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے دورۂ بھارت کے دوران اٹھایا گیا جب انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان میٹنگ میں باہمی مفادات کے شعبوں پر بات چیت عمل میں آئی اور ایک خصوصی موضوع کے طور پر اختراع کے ساتھ متعدد اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔

اے آئی ایم اور سی ایس آئی آر او کے درمیان قصد نامے میں باہمی مفادات اور کلیدی ترجیحات کے شعبوں میں زیادہ تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور یہ پروگرام پر مرتکز کوششوں کی ترقی کے لیے سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے تعاون کے لیے ایک عام فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے۔

باہمی تعاون کی بنیاد بھارت - آسٹریلیا اختراع اور تکنالوجی چنوتی (آئی اے- آئی ٹی سی) ہے، جو ایک ایسا پروگرام ہے جس کا تصور بھارت اور آسٹریلیا کے اختراعی ایکونظام کو ایک ساتھ لانے کے لیے پیش کیا گیا ہے جس سے کہ اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ای کے ساتھیوں کی ان کے کاروباری راستوں پر تعاون فراہم کرنے اور مدور معیشت، توانائی منتقلی اور خوراک کے نظام کی لچک ، وغیرہ میں پھیلے اختراعی تکنیک پر مبنی حل کو بازار میں لانے کے ذریعہ ہماری مشترکہ ماحولیاتی اور اقتصادی چنوتیوں پر توجہ دی جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے اختراعی ایکونظام کی تکمیلی صلاحیتوں اور وسائل سے مستفید ہونا ہے۔

آئی اے- آئی ٹی سی بھارت آسٹریلیا مدور معیشت (آئی اے سی ای) ہیکاتھن 2021 کی کامیابی پر مبنی ہے، جس نے بھارت اور آسٹریلیا کے یونیورسٹی طلبا، اسٹارٹ اپ اداروں، اور ایس ایم ای اداروں کی جانب سے خوراک نظام ویلیو چین میں ترسیل کے لیے اختراعی تکنیک پر مبنی حل تیار کرنے کا عمل ملاحظہ کیا۔

نیتی آیوگ کے مشن ڈائرکٹر-اے آئی ایم، ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا، ’’اختراع کو فروغ دینے اور بھارت آسٹریلیا اختراعی اور تکنالوجی چنوتی کی مشترکہ ترقی کے لیے ہم سی ایس آئی آر او کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے بہت خوش ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ، ’’یہ شراکت داری اور خصوصاً آئی اے- آئی ٹی سی پروگرام بھارت اور آسٹریلیا کے لیے ایکو نظام کی مختلف سطحوں پر تعاون کا ایک پرجوش موقع ہے جس میں اسٹارٹ اپ ادارے، ایس ایم ای ادارے، کاروبار کو ترقی دینے والے ادارے اور مہمیز کار ادارے، وی سی اور صنعتی شعبہ  شامل ہیں۔ یہ سائنس اور تکنالوجی پروگراموں کے ساتھ سی ایس آئی آر او کے وسیع تجربے کو دیکھتے ہوئے علم کو ساجھا کرنے اور مشترکہ تخلیق کے عمل میں نئے راستے کھولے گا۔‘‘

سی ایس آئی آر او کے اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر – گروتھ، جوناتھن لا نے کہا، ’’سی ایس آئی آر او ، اے آئی ایم کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے اور ساجھا عالمی چنوتیوں کے حل کی سمت میں کام کرکے ازحد پرجوش ہے۔ اے آئی ایم کے پاس عالمی سطح کی اختراع اور صنعت کاروں کو بڑھاوا دینے اور ان سے مستفید ہونے کا ایک زبردست ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہم سائنسی حصولیابیوں کے لیے اپنی قوتوں اور مہارتوں کو یکجا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، جس سے حقیقی دنیا کو سماجی، اقتصادی اور ماحولیات کے لحاظ سے اثر انگیز بنایا جا سکے۔‘‘

اے آئی ایم اور سی ایس آئی آر او فی الوقت آئی اے- آئی ٹی سی پروگرام ڈلیوری ماڈل کے ڈیزائن اور ترقی پر کام کر رہے ہیں جس سے اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئی اے-آئی ٹی سی ہمہ گیر، اختراعی، اور اثرانگیز ہے اور یہ بھارت اور آسٹریلیا دونوں کے کلیدی مفادات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس پروگرام کا سرکاری طور پر آغاز جولائی 2023 میں متوقع ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2550


(Release ID: 1905938) Visitor Counter : 130