صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
Posted On:
10 MAR 2023 5:49PM by PIB Delhi
آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب انتھونی البنیز نے آج (10 مارچ 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم البنیز اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات میں مزید رفتار پیدا کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور گہرے ہوتے ہوئے ادارہ جاتی تعلقات پر خوشی کا ظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اہم معدنیات، نئی اور قابل تجدید توانائی ، سائبر ڈپلومیسی اور اختراع کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنا عملی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہندوستانی برادری محنتی اور امن پسند ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری صلاحیتوں کے لئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آسٹریلیائی حکومت آسٹریلیا میں ہندوستانی برادری کو محفوظ، سکیور اور مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2530
(Release ID: 1905726)