صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں ہیلتھ ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (ایچ ٹی اے)سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم کا افتتاح کیا


ہندوستان دنیا میں ایک مثال ہے جہاں ہم نے لوگوں کو موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے:جناب جگدیپ دھنکھڑ

ہندوستان، معیاری اور سستی ادویات فراہم کرکے، دنیا کو صحت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’یہ ہماری ذمہ داری اور فرض ہے کہ ہم نہ صرف ملک کو سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں بلکہ واسودھیو کٹمبکم کے فلسفے کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے عالمی اہداف کی خدمت اور تعاون کے لیے، اپنی استعداد اورطاقتوں کو استعمال کریں‘‘

’’اشٹا2023 ،صحت کے شعبے میں نئے اشتراکی منصوبوں کے ذریعے کثیر ملکی تعاون کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا‘‘

’’صحت ٹیکنالوجی کی تشخیص، صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی‘‘

Posted On: 10 MAR 2023 2:03PM by PIB Delhi

’’ہندوستان ایک عالمی مثال ہے جہاں ہم نے لوگوں کو موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے، ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ ٹکنالوجی رسائی کو قابل بناتی ہے اور شہریوں کے لیے جیب خرچ کو کم کرتی ہے‘‘۔  یہ بات نائب صدرجمہوریہ ہندجناب جگدیپ دھنکھڑ نے، آج یہاں صحت اوار خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں، دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم آن ہیلتھ ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (اشٹا) 2023 میں کہی۔ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ بھی تقریب میں موجود تھے۔

بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے صحت کی تحقیق کےمحکمہ نے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مرکز برائے عالمی ترقی کے اشتراک سے کیا تھا۔ ’’یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے ہیلتھ ٹیکنالوجیز اسیسمنٹس (ایچ ٹی اے) کے ذریعہ تیار کردہ ثبوت کے ذریعے، صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجیز کی استطاعت، دستیابی اور رسائی" کے موضوع کے ساتھ،ایچ ٹی اے کی اہمیت، صحت ٹیکنالوجی کے استعمال پر بین الاقوامی تناظر کی اہمیت پر اپنے نظر یات شراکت کرنے کے لئے، سمپوزیم نے شراکت داروں کے لیے، ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جن میں اکیڈمیا، محققین، پالیسی سازوں، صنعت وغیرہ شامل ہیں۔ ملک میں پہلی بار ایچ ٹی اے مارکیٹ پلیس کی میزبانی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے، علم/پروڈکٹ کے لئےشیئرنگ پلیٹ فارم کے اولین مارکیٹ پلیس کی میزبانی کی گئی ہے۔ سمپوزیم میں تقریباً 250 شرکاء نے شرکت کی۔

Image

Image

Image

انتیودیہ کے فلسفے کی پیروی کرتے ہوئے ملک کے آخری میل اور دور دراز حصے تک خدمات تک پہنچنے کے بارے میں وزیر اعظم کی طرف سے کی گئی واضح کال کا اعادہ کرتے ہوئے، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ’’ہندوستان آتم نربھربھارت جیسے انقلابی اقدامات کے ذریعے سستی، رسائی اور مساوات کو یقینی بنانے کی جانب گامزن ہے۔ پہل، سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی، 9100 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے سستی ادویات، طبی افرادی قوت، اداروں کو مضبوط کرنا وغیرہ ان اقدام میں سے کچھ ہیں۔ حکومت نے غریب اور پسماندہ طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس حکومت کے ذریعہ آیوشمان بھارت کے دنیا کے سب سے بڑے، شفاف اور جوابدہ پروگرام کے آغاز کے ساتھ، یہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ملازمتیں اور صنعتیں بھی پیدا کر رہا ہے۔ صحت کی ٹیکنالوجیوں کی اہمیت اور اس کے تشخیصی عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شری دھنکھڑ نے مساوات کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی کی اہم نوعیت پر روشنی ڈالی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیکنالوجی میعاری حکمرانی کو یقینی بنانے میں ایک اہم موڑ ہے۔ خاص طور پر حال ہی میں کھولے گئے آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (اے بی-ایچ ڈبلیو سیز) میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی عام شہریوں کے لیے ایک گیم چینجر ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈوباسے کامیابی سے نمٹ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور ادویات اور مہارت کے ذریعے ممالک کی مدد کی ہے۔ ہیلتھ ٹکنالوجی کی تشخیص کی حکمت عملی، ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اختراعی نقطہ نظر کی جانب ایک اور قدم ہے جو کہ عالمی صحت کی کوریج کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس طرح، انہوں نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو مواقع کی سرزمین کے طور پر دیکھیں اور ہندوستان کے فلسفہ واسودیو کٹمبکم کی وجہ سے، وہ ایک ایسے عالمی خاندان کا حصہ بننے کا یقین رکھ سکتے ہیں جہاں ہم سب کے لیے صحت اور تندرستی پر غور کرتے ہیں۔

آج کے ذہن سازی کے اجلاسوں میں، موجود شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ’’عوامی بہبود کے لیے کیے گئے عوامی مداخلتوں کا جائزہ وقت کی ضرورت ہے‘‘۔ یہ پروگراموں اور اقدامات کی بہتر لاگت کی تاثیر کے لیے موثر عمل کو قائم کرنے اور فیڈ بیک میکانزم کے طور پر کام کرنے کی اجازت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اشٹا 2023 صحت کے شعبے میں نئے اشتراکی منصوبوں کے ذریعے کثیر ملکی تعاون کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ صحت ٹیکنالوجی کی تشخیص، صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند، ہندوستان کے ہمہ کیرصحت کے کوریج (یو ایچ سی) کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر، اپنے تمام شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وسائل کو صحت ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (ایچ ٹی اے) کی مدد سے بہترین طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کہ صحت میں وسائل کی تقسیم اور استعمال کو بہتر بنانے کے لیے، عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا طریقہ کار ہے ۔

صحت کو ایک خدمت کے طور پر سمجھنے کے ہندوستان کے قدیم اخلاقیات اور تہذیبی جوہر پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ’’ہمارے ملک میں صحت کو ایک خدمت سمجھا جاتا ہے اور اسکے تجارتی استعمال کے بجائے،صحت کے شعبے میں شامل ہونا،انسان کو انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کو-ون کی مثال دیتے ہوئے، جسے ایک عالمی عوامی بھلائی میں تبدیل کر دیا گیا، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’’ہندوستان ہمیشہ عالمی برادری کے لیے ذمہ دار محسوس کرتارہا ہے اور ملک میں ہونے والی کوئی بھی تحقیق اور اختراع دنیا کے لیے آسانی سے دستیاب ہے تاکہ اسے استعمال کیا جا سکے اور اس سےسب کو فائدہ ہو۔ یہ اس امرت کال میں ایک دنیا ایک خاندان کے نقطہ نظر کے تئیں ہماری لگن کی ایک بہترین مثال ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’یہ ہماری ذمہ داری اور فرض ہے کہ ہم نہ صرف ملک کو سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں، بلکہ اپنی طاقتوں کو واسودھیو کٹمبکم کے فلسفے کے تحت، صحت کی دیکھ بھال کے عالمی اہداف کی خدمت اور تعاون کے لیے استعمال کریں۔ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہمارا مقصد مقابلہ کے ذریعے نہیں بلکہ ہم آہنگی، تعاون یا اشتراک کے ذریعے ترقی یافتہ ملک بننا ہے۔ صحت کے شعبے میں شراکت داروں کے درمیان اسی طرح کے تعاون کی ضرورت ہے‘‘۔

صحت کی ٹکنالوجی کی تشخیص پر اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے، ڈاکٹر ونود کمار پال نے کہا کہ ملک نے اہل وطن کی بہتری کے لیے اقدامات کے معاملے میں بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ مقامی شراکت داروں کی ضروریات کو پورا کرنا اور مقامی سطح پر صحت کا مضبوط نظام بنانا آنے والے مستقبل میں ایک اعزاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دستیاب وسائل کے ساتھ کام کریں اور موثر اور زیادہ سے زیادہ ممکنہ نتائج کے ساتھ سامنے آئیں۔ اس کے لیے ہیلتھ ٹیکنالوجی کی تشخیص اہم ہو گی۔ مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر پال نے کہا کہ ترقی کے لئے ہندوستان کی کوششوں کے مرکز میں مساوات برقرار ہے اور حکومت اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ کمزور طبقے کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے ٹیلی میڈیسن کے میدان سے بہترین طریقوں کو استعمال کرنے پر زور دیااورسپلائی سائیڈ کی رکاوٹوں پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی ایک مداخلت میں سستی مداخلتوں کی نشاندہی کی۔ اس طرح انہوں نے وسیع علاقوں کے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ عالمی صحت برادری کے ساتھ اس تعاون کو مضبوط کریں اور ملک کی بدلتی ہوئی ضروریات کا جواب دیں‘‘۔

ایچ ٹی اے صحت کی ٹیکنالوجیاں یا مداخلتوں کے خواص، اثرات اور/یا اثرات کا منظم جائزہ فراہم کرتےہیں۔ ایچ ٹی اےخرچ کیے جانے والے ہر روپے کے بدلے صحت سے متعلق سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

لہذا، ایچ ٹی اے ایک کثیر الضابطہ عمل ہے جو صحت کی ٹیکنالوجیوں کا جائزہ لیتا ہے، یعنی ادویات، آلات، صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام وغیرہ اوران کی حفاظت، افادیت، لاگت کی تاثیر اور ایکویٹی کے مسائل کے لیے۔ ایچ ٹی اے کے شراکتدار، اکیڈمیا، محققین، پالیسی ساز، صنعت وغیرہ ہیں جو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب ایک قدم کے طور پر ہیلتھ ٹیکنالوجیوں کی رسائی، دستیابی اور قابل استطاعت کے لیے ایچ ٹی اے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

سمپوزیم نے ایک مارکیٹ پلیس کی بھی میزبانی کی جس میں ایچ ٹی اےکی نمایاں سفارشات کی نمائش کی گئی جو ریاست اور مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی ہیں۔ صحت کی کچھ ٹیکنالوجیوں کو بھی دکھایا گیا - نوزائیدہ بچوں کے لیے اے بی آر ہیئرنگ اسکریننگ ڈیوائس، اسکیل سیل ڈائیگنوسٹک کٹس، سیفٹی انجینئرڈ سرنجز، پورٹیبل ای سی جی، ٹی بی کی تشخیص کے لیے سائی ٹی بی، کم قیمت والے وینٹی لیٹرز اور نوزائیدہ ریسوسیٹیٹرز وغیرہ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے ساتھ مارکیٹ کی جگہ- مارکیٹ پلیس نے ہیلتھ ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی جس ایچ ٹی اےنے ہندوستان میں ہیلتھ ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (ایچ ٹی اے آئی این) کے ذریعے کیا ہے۔ ایسی مارکیٹ پلیس کا تصور دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تصور ہے جس میں ایچ ٹی اے کے ذریعے جانچ کی گئی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ اور ’’میک ان انڈیا‘‘ کے لیے حکومت ہند کی پہل کو مضبوط بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ تقریباً 20 ٹیکنالوجیاں ہیں جن کا ایچ ٹی اے آئی این کے ذریعے جائزہ لیا گیا اورجنہیں مارکیٹ پلیس میں بے گھر کر دیا گیا تھا۔

نائب صدرجمہوریہ ہند کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، سکریٹری، صحت  کی تحقیق کا محکمہ اور ڈائریکٹر جنرل، ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ڈاکٹر راجیو بہل، ہندوستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر روڈریکو آفرین، 23 ممالک کے نمائندے، گیمبیا، مراقش، لیسوتھو، برونڈی اور اریٹیریا کے سفیر، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، گیمبیا، روانڈا، جبوتی، مڈغاسکر، ملاوی کے بین الاقوامی سینئر حکام نے بھی اس میں شرکت کی۔

*****

U.No. 2519

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1905718) Visitor Counter : 100