نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر  جمہوریہ نے اچھی صحت اور خوشی کے لیے ایک گیم چینجر کے طور پر ٹیکنالوجی پر زور دیا


نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے  مالی طور پر کمزور لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے ہیلتھ ٹیکنالوجی کے جائزے سے متعلق دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کیا

Posted On: 10 MAR 2023 3:57PM by PIB Delhi

’’وہ سہولیات جو چند دہائیوں پہلے تک ہندوستان کے اندر شاذ و نادر ہی پائی جاتی تھیں، اب ملک میں ڈویژنل سطح پر دستیاب ہیں اور اعلیٰ ترین معیار کی ہیں،‘‘ اس بات پر ہندوستان کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے ہیلتھ ٹیکنالوجی کے جائزے سے متعلق دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم (اشٹا)، 2023سےاپنے خطاب کے دوران روشنی ڈالی۔ اچھی صحت اور خوشی کے لیے ٹیکنالوجی کو گیم چینجرقرار دیتے  ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا میں ایک مثال قائم کی ہے جہاں لوگوں کو موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سب کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی ’دستیابی، اس کے سستا ہونے اور رسائی‘ کو یقینی بنانے کے اشٹا  کے مقصد کی تعریف کی۔ انہوں نے آیوشمان بھارت کو ’دنیا کا سب سے بڑا، انتہائی شفاف اور مؤثر طریقہ کار قرار دیا، جس نے صحت کے بنیادی ڈھانچے اور اداروں کی تجشکیل میں مدد کی ہے جس سے ’مالی طور پر کمزور‘ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئی ہے۔ جناب  دھنکھڑ نے جن اوشدھی کیندروں، ای سنجیونی اور سوچھ بھارت مشن جیسے دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا جنہوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو اچھی صحت فراہم کرانے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

کووڈ عالمی  وبا سے ہندوستان کے کامیاب طریقے سے نمٹنے پر روشنی ڈالتے ہوئے، نائب صدر دھنکھڑ نے ہندوستان کی ویکسین میتری پہل کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا، یہ ہندوستان کے قدیم ’واسودھیو کٹمب کم‘ کااخلاقی جذبہ ہے، جو دنیا کو ایک خاندان کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقین اور عالمی رہنماؤں سے اپیل کی  کہ وہ اسی  یقین اور عزم کے ساتھ مل کر صحت اور خوشی کاایک  عالمی نظام نے قائم کرنے میں مدد کریں۔

اشٹا- 2023 کا انعقاد صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  ہیلتھ ریسرچ کے محکمے نے عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے تعاون سے کیا تھا۔اس  سمپوزیم نے ایک مارکیٹ پلیس کی بھی میزبانی کی جس میں ایچ ٹی اے کی ان نمایاں سفارشات کی نمائش کی گئی جنہیں  ریاست اور مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کیا گیاہے۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، نیتی آیوگ کے رکن (صحت ) ڈاکٹر وی کے پال،  نائب صدر جمہوریہ  کے سکریٹری  جناب سنیل کمار گپتا،ہیلتھ ریسرچ کے محکمے کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل، عالمی صحت تنظیم کے ہندوستان کے نمائندے ڈاکٹر روڈریکو آفرین اور 23 ممالک کے نمائندے اس تقریب میں موجود معززین میں شامل تھے۔

نائب صدر جمہوریہ کی تقریر کا متن درج ذیل ہے:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1905543

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2526

                          


(Release ID: 1905715)