خصوصی سروس اور فیچرس
کوچی میں 10 اور 11 مارچ ، 2023 کو پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے موضوع پر جنوبی زون کے لئے علاقائی ورکشاپ
Posted On:
09 MAR 2023 4:06PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت کے صنعت کے فروغ اور داخلی کاروبار کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعہ کوچی میں لے میریڈیئن میں 10 اور 11 مارچ 2023 کو پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے موضوع پر جنوبی زون کے لئے ایک علاقائی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔ اس دو روزہ ورکشاپ میں مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر سرکاری عہدیداروں کی شرکت دیکھنے میں آئے گی ۔ کیرالہ ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، انڈمان اور نیکوبار جزائر ، پڈوچیری ، لکشدویپ ، دادرا اور نگر ہویلی اور دمن اور دیو کی حکومتوں کے نمائندے بھی اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔
ورکشاپ کے پہلے دن بنیاد ی ڈھانچے اور سماجی سیکٹر کی منصوبہ بندی ،ایک جامع موقف کے ساتھ پی ایم گتی شکتی کو اپنانے کے مظاہرے ، اور ریاستوں/مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بہترین طریقوں کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اس کے بعد یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی ) کی پیش کش ہوگی تاکہ لاجسٹکس (سازوسامان) کے مختلف اجزاء کی نمائش کی جاسکے۔
ورکشاپ کے دوسرے دن پائیدار شہروں کی تشکیل کے لئے ریاستی لاجسٹک پالیسیوں کی تشکیل ، عمل درآمد اور نگرانی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ قومی لاجسٹک پالیسی اور جامع لاجسٹک عملی منصوبے کی نمایاں خصوصیات پر ایک پریزنٹیشن دی جائے گی۔ اس دن کے پروگرام میں بندرگاہ کے رابطے اور ساحلی منصوبوں کا مطالعہ کرنے کے لئے کوچی بندرگاہ کی جگہ کا دورہ بھی شامل ہوگا۔
کوچی میں منعقد علاقائی ورکشاپ ملک بھر میں منصوبہ بند پانچ علاقائی ورکشاپس میں دوسری ہے۔ پہلی علاقائی ورکشاپ 20 فروری ، 2023 کو گوا میں منعقد کی گئی تھی۔یہ ورکشاپ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکتداری میں منعقد کی جارہی ہیں اور اس کا مقصدپی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) کے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مزید جوش و خروش اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ علاقائی ورکشاپس کی مربوط منصوبہ بندی کے لئے اسٹیٹ ٹیکنیکل سپورٹ یونٹوں (ٹی ایس یو) کے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہیں۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) کو اپنانے اور ان کے نفاذ میں درپیش مشترکہ چیلنجوں اور امور کی نشاندہی کرنا اور ضلعی سطح پر منصوبہ بندی کے لئے پی ایم گتی شکتی کو اپنانے کے لئے ایک خاکہ وضع کرنے پر تبادلہ خیال بھی توجہ کااہم مرکز ہے۔
تمام 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان ( این ایم پی) کی مربوط منصوبہ بندی اور منصوبے کے نفاذ کے لئے سیکرٹریوں (ای جی او ایس) ، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) ، اور ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ (ٹی ایس یو) کا ایک بااختیار گروپ تشکیل دیا ہے۔
****
U.No:2495
ش ح۔ش م۔س ا
(Release ID: 1905510)
Visitor Counter : 116