بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کا انتخابی  کمیشن  'انتخابی ہم آہنگی 'کے رہنما  کی حیثیت سے  " جامع انتخابات اور انتخابی ہم آہنگی " کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا


کانفرنس میں 25 انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی)/ ممالک شا مل ہوں گے ؛

ماریشش ،یونان اوربین الاقوامی ادارہ   ،آئی ایف ای ایس انتخابی ہم آہنگی کے شریک رہنما  کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے

Posted On: 08 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi

ہندوستان کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی) 09 مارچ 2023 کو ورچوئل فارمیٹ میں 'جامع انتخابات اور انتخابی ہم آہنگی ' کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس کا قیام دسمبر 2021 میں ورچوئل فارمیٹ میں منعقدہ' جمہوریت کے لئے سربراہ کانفرنس'  پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

کانفرنس میں انگولا ، آرمینیا ، آسٹریلیا ، کناڈا ، چلی، کوسٹا ریکا ، کروشیا ، ڈنمارک ، ڈومینیکا ، جارجیا ، گیانا ، کینیا ، جموریہ کوریا ، ، موریشش ، مالڈووا ، ناروے ، فلپائن ، پرتگال ، رومانیہ ، سینٹ لوسیا ، سورینام ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ اور زامبیا سمیت 25 ممالک/ای ایم بی  کے 46 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آئیڈیا اور بین الاقوامی فاؤنڈیشن برائے انتخابی نظام اور سول سوسائٹی کی تنظیموں یعنی  انڈونیشیا میں معذوری تک رسائی کے لئے عام انتخابی نیٹ ورک اور نیپال کے ایسوسی ایشن آف  یوتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انتخابی رہنما  کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام 31 اکتوبر تا 01 نومبر ، 2022 کو 'انتخابی انتظامی اداروں  کا رول،  فریم ورک اور صلاحیت' کےموضوع پر نئی دہلی میں کیا گیا تھا جس میں 11 ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی) کے تقریبا 50 نمائندوں نے حصہ لیاتھا۔ 'ٹکنالوجی  کا استعمال اور انتخابی ہم آہنگی ' کے موضوع پر دوسری کانفرنس کی میزبانی ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے23-24جنوری 2023 کو نئی دہلی میں کی تھی جس میں 16 ممالک کے 40 سے زیادہ شرکاء شامل تھے جن میں نئی دہلی میں واقع 8 غیر ملکی مشنوں کے سفارت کاروں کے علاوہ نو ای ایم بی سربراہان/ نائب ڈی سربراہان یا بین الاقوامی آئیڈیا اور آئی ایف ای ایس کے انتخابی حکام اور نمائندوں نے شرکت کی۔  

 

پس منظر

' جمہوریت کے لئے سربراہ کانفرنس'   امریکی صدر کی پہل پر دسمبر 2021 میں اس کی میزبانی کی گئی۔ ہندوستان کے  وزیر اعظم نے 9 دسمبر 2021 کو رہنماؤں کے مکمل اجلاس میں خطاب کیا۔ اس سربراہی اجلاس کے بعد ، جمہوریت سے متعلق موضوعات پر واقعات اور مکالمے  کے ساتھ "ایر آف ایکشن " تجویز کیا گیا تھا۔ ۔ اس سربراہی اجلاس میں ایر آف ایکشن میں شرکت کو آسان بنانے کے لئے دو پلیٹ فارم - ‘فوکل گروپس’ اور 'جمہوریت کے قائدین ' تشکیل دیے گئے تھے ۔ جمہوریت کے لئے دوسرے سربراہی اجلاس کا اہتمام  29- 30 مارچ 2023 کو کیا گیا ہے اور اس کی شریک  میزبانی کوسٹا ریکا ، جمہوریہ کوریا ، نیدرلینڈز ، زامبیا اور امریکہ کی حکومتیں ہیں ۔

 '' انتخابی  ہم آہنگی  '' میں رہنما کی حیثیت سے ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے ، ایک باہمی تعاون کا  نقطہ نظر اختیار کیا ہے اور یونان ، ماریشش اور آئی ایف ای ایس کو شریک رہنما بننے کی دعوت دی ہے۔ ای سی آئی نے دنیا بھر میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق ای ایم ایس اور سرکاری ہم منصبوں کے علاوہ بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو انتخابی نظاموں اور بین الاقوامی آئیڈیا کے لئے بھی مدعو کیا ہے ۔

' جمہوریت کے لئے سربراہ کانفرنس'    ایر آف ایکشن کے حصے کے طور پر ، ای سی آئی  کے ذریعہ ہندوستان اپنے علم ، تکنیکی مہارت اور تجربات کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے ساتھ  اشتراک کرنے کے لیے  '' انتخابی  ہم آہنگی سے متعلق جمہوریت کے رہنما '' کی  قیادت کر رہا ہے ۔ ای سی آئی نے  بطور رہنما  نومبر 2022 - مارچ 2023 کے دوران ، دنیا بھر میں 46 انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی) کے 60 سے زائد عہدیداروں کے لئے  تربیت اور صلاحیت سازی کے چار پروگراموں کا بھی اہتمام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2441

 


(Release ID: 1905197) Visitor Counter : 135


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi