نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

عالمی یوم خواتین 2023 منانے کے لیے 10 شہروں میں کھیلو انڈیا دس کا دم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایلیٹ خواتین کھلاڑی لڑکیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں

Posted On: 07 MAR 2023 6:20PM by PIB Delhi

 

کھیلوں کا محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت 10 سے 31 مارچ تک کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ منعقد کرنے کے لیے تیار ہے، جسے خواتین کے عالمی دن 2023 کے جشن کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی کھیلوں کی پہل بین الاقوامی ایونٹ کا جشن منانے کے لیے ہو رہی ہے اور مرکزی وزارت نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کل 50 لاکھ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 10 مارچ کو قومی دارالحکومت کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کی افتتاحی تقریب میں موجود رہیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 کھیل شامل ہیں جو ملک کے 10 شہروں میں منعقد ہوں گے۔ تقریباً 15000 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔

 

ہندوستانی ہاکی اسٹار رانی، باکسر نکھت زرین سمیت ملک کی سرکردہ خواتین ایتھلیٹس نے حصہ لینے والی لڑکیوں کو خوش کرنے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ کچھ نامور کھلاڑی بھی منتخب مقامات پر اس پروگرام میں شامل ہوں گے جبکہ کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کھیلوں کے جو ضوابط/ ڈسپلن ایونٹ کا حصہ ہوں گے ان میں کھو کھو، ووشو، ریسلنگ، فینسنگ، تیر اندازی، تیراکی، باسکٹ بال، جوڈو، ایتھلیٹکس اور یوگاسن شامل ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ان خواتین کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو قومی/ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے سے قاصر تھیں اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ مسابقتی کھیل غیر استعمال شدہ جغرافیائی علاقوں تک پہنچیں۔ مقامات کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/mar/doc202337167701.pdf

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2412

 



(Release ID: 1904951) Visitor Counter : 108