محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نےکہا: صحت کی سہولیات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ملک بھر میں 9000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں

Posted On: 07 MAR 2023 3:43PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج دہلی کے دوارکا میں منعقدہ جن اوشدھی دیوس 2023 پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 9,000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے ہیں تاکہ تمام لوگوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے۔

جناب یادو نے کہا کہ ان مراکز پر ادویات کم قیمت پر دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو مہنگی ادویات کے بوجھ سے راحت مل رہی ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے ان جن اوشدھی کیندروں پر سستے داموں سینیٹری پیڈس کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ مودی حکومت سال کے آخر تک ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 تک بڑھانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2406


(Release ID: 1904897) Visitor Counter : 148