وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 8ویں قومی فوٹوگرافی ایوارڈز تقسیم کئے
محترمہ سپرا داس نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا
ہمارے فوٹوگرافر، ہمارے منفرد ثقافتی سرمائے کو دنیا میں متعارف کروا سکتے ہیں: ڈاکٹر مروگن
Posted On:
07 MAR 2023 1:54PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج نئی دہلی میں آٹھویں قومی فوٹوگرافی ایوارڈ پیش کیے۔
کل 13 ایوارڈز پیش کیے گئے جن میں مبلغ 300000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ ایک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، بالترتیب 100000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پروفیشنل فوٹوگرافر آف دی ایئر کیٹیگری اور 75,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ امیچور فوٹوگرافر آف دی ایئر کیٹیگری میں ایک ایک ایوارڈ، اور بالترتیب 50000روپے اور 30000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پیشہ ورانہ اور شوقیہ، دونوں زمروں میں، 5 خصوصی تذکرہ ایوارڈ شامل ہیں۔
محترمہ سپرا داس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ جناب سسی کمار رامچندرن کو دیا گیا جبکہ جناب ارون ساہا نے سال کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ آج کی تقریب کے دوران کل تیرہ ایوارڈز پیش کیے گئے جن میں پروفیشنل اور امیچور کیٹیگری میں چھ چھ ایوارڈز شامل تھے۔ پیشہ ورانہ زمرہ کا تھیم ’’زندگی اور پانی‘‘ تھا، جب کہ شوقیہ زمرے میں تھیم ’’ہندوستان کا ثقافتی ورثہ‘‘ تھا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، آغاز میں ہی، ڈاکٹر مروگن نے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ جیتنے والے متنوع پیشہ ورانہ پس منظر سے آتے ہیں لیکن جو چیز انہیں یکجا کرتی ہے وہ ان کا فوٹو گرافی کا جذبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز ان فوٹوگرافروں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ فوٹو گرافی ایک عالمگیر بصری زبان ہے، ایک ایسی زبان جو وقت اور جگہ سے ماورا ہے۔ یہ حال کو دستاویز کرتی ہے اور ماضی بعید میں جھانکنے کے لیے ایک کھڑکی دریچہ پیش کرتی ہے۔ تصاویر جھوٹ نہیں بولتی ہیں اور ہمیشہ ہر عمل اور جذبات کا سچ ظاہر کرتی ہیں۔ وزیر موصوف نے تحریک آزادی اور اس کے قائدین کو امر کرنے میں تصویروں کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو ہم ان تصاویر کو یاد کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر مروگن نے فوٹوگرافروں کی ان کے پیشے کے لیے لگن اور اپنی کہانیاں سنانے کی فطری خواہش کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فوٹوگرافر حقائق، اعداد و شمار اور بیانات کو اہم بناسکتے ہیں اور ساتھ ہی جھوٹ اور جعلسازی کے ماسک کو بھی فاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شاندار فوٹوگرافر، ہمارے بھرپور اور منفرد ثقافتی ورثے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ہمارے ثقافتی سرمائے کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر موصوف نے پنڈال میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززین کی جانب سے ایک خصوصی کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی فوٹوگرافی ایوارڈز ملک کے فوٹوگرافروں کی جانب سے کی جانے والی بے پناہ کوششوں کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔ جناب چندرا نے سفارش کی کہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو مستقبل میں ایوارڈز کے زمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ایوارڈز کے لیے جیوری کے چیئرمین شری وجے کرانتی نے حاضرین کو بتایا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے کل 9 اندراجات موصول ہوئے ہیں، جبکہ 12 کو جیوری کے اراکین کی سفارش پر اس زمرہ میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیشنل کیٹیگری کے لیے کل 4535 تصاویر کے ساتھ 462 اندراجات موصول ہوئےہیں۔ یہ اندراجات 21 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہوئے ہیں۔ شوقیہ زمرے میں، 24 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 6838 تصاویر کے ساتھ 874 اندراجات موصول ہوئے ہیں۔
آٹھویں نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز کے فاتح
- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
· محترمہ سپرا داس
- پروفیشنل فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈ
· جناب سسی کمار رام چندرن
- پیشہ ورانہ زمرے میں خصوصی مینشن ایوارڈز
· جناب دیپ جیوتی بینک
· جناب منیش کمار چوہان
· جناب آر ایس گوپا کمار
· جناب سدیپتو داس
· جناب امیش ہریش چندر نکم
- امیچور فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈ
· جناب ارون ساہا
- شوقیہ زمرے میں خصوصی مینشن ایوارڈز
· جناب سی ایس سری رنج
· ڈاکٹر موہت وادھاون
· جناب روی شنکر ایس ایل
· جناب سبھادیپ بوس
· جناب تھرون اڈورگاتلا
آٹھویں نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز کے لیے جیوری کے اراکین
· شری وجے کرانتی، چیئرمین
· شری جگدیش یادو، رکن
· شری اجے اگروال، رکن
· شری کے مادھون پلئی، رکن
· محترمہ آشیما نارائن، رکن، اور
· جناب سنجیو مشرا، فوٹوگرافک آفیسر، فوٹو ڈویژن، ممبر سکریٹری۔
*****
U.No.2405
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1904869)
Visitor Counter : 132