نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پیرس اولمپکس 2024 کے لئے اولین اعلیٰ سطحی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کھیل کود کے مرکزی وزیرکھیل نے کی، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور امور نوجوانان اور اسپورٹس کی وزارت کے نمائندوں کی شرکت

Posted On: 06 MAR 2023 5:07PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزارت کے مملکتی وزیر جناب نسیت پرمانک کے ساتھ آج پیرس اولمپکس 2024 کے لیے اولین  اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017621.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00222DN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H0OL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044YHW.jpg

میٹنگ میں جس میں امورِ نوجوانان اور اسپورٹس کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اے او) کے نمائندوں نے شرکت کی، پیرس اولمپکس کے روڈ میپ پر مفصّل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اولمپکس کے کھیل اگلے سال ہونے والے ہیں۔ امیٹنگ میں اس سال ہانگ زو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کے بارے میں بھی تازہ جان کاری حاصل کی گئی۔

میٹنگ کے بارے میں اظہارِ خیاؒل کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ہمارے ایتھلیٹس ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ہندوستان کی بھی اس سال ہانگ زو میں کارکردگی  بہترین رہے۔ ہمارے ایم او سی (مشن اولمپک سیل) کے اراکین ہر دوسرے ہفتے میٹنگیں کر رہے ہیں اور ٹیمیں ایتھلیٹس کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رابطے میں رہتی ہیں تاکہ پیش رفت کو چیک کیا جا سکے اور یہیقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آج کی جائزہ میٹنگ اسی پر تھی اور تمام ذمہ داران جو آج موجود تھے اس بات پر متفق تھے کہ اس ایشین گیمز میں ہندوستان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے جا رہا ہے۔ حکومت ہو یا کھلاڑی سبھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ایشین گیمز کی تیاری میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔

ایشین گیمز اس سال چین کے شہر ہانگ زو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والے ہیں جبکہ اولمپک کے کھیل آئمدہ سال فرانس کے شہر پیرس میں 26 جولائی 2024 سے 11 اگست 2024 تک ہوں گے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1904666) Visitor Counter : 79