سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ 339.55 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے دیما پور سے کوہیما تک 14.71 کلو میٹر طویل چار لین ہائ وے کی تعمیر (پیکیج-II)  شروع کی جا رہی ہے

Posted On: 06 MAR 2023 2:45PM by PIB Delhi

 ٹویٹس کی ایک سیریز میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ناگالینڈ میں ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں: دیما پور سے کوہیما تک 14.71 کلومیٹر لمبے چار لین ہائی وے کی تعمیر (پیکیج-II) ۔ انہوں نے کہا کہ اس  پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ 339.55 کروڑ روپے ہے۔

Image

جناب گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد راجدھانی  اور ریاست کے دیگر بڑے تجارتی مراکز کے درمیان کنکٹی وٹی  کو بہتر بنانا ہے، اس طرح ترقی اور خوشحالی کے لیے لوگوں اور اشیا کی تیز رفتار نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے۔

Image

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہمارا مقصد سڑک کے ایسے   بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ہے جوکم لاگت والا ہونے کے ساتھ ساتھ پائیداربھی  ہو اورمعینہ مدت میں اس کی تکمیل کی سختی سے پابندی کے ساتھ ساتھ  معیار کے معاملے میں بھی سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔

Image

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2362



(Release ID: 1904626) Visitor Counter : 88