جل شکتی وزارت

صدر  جمہوریہ ہند 4 مارچ 2023 کو سوچھ سوجل شکتی سمان 2023 سے نوازیں گی


صدر جمہوریہ  ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘ - 2023 کا آغاز کریں گی جس کی تھیم ’’پینے کے پانی کے لئے ذریعہ کی پائیداری‘‘ ہے

Posted On: 03 MAR 2023 5:05PM by PIB Delhi

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، جل شکتی کی وزارت سووچھ سوجل شکتی سمان 2023 کے ذریعے وزارت کے مختلف فلیگ شپ پروگراموں کے تحت غیر معمولی تعاون کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرکے خواتین کی قیادت کا جشن منا رہی ہے۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، سوچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم-جی)، جل جیون مشن (جے جے ایم) اور نیشنل واٹر مشن (این ڈبلیو ایم) کے تحت مختلف زمروں کے تحت کُل 18 ایوارڈز تقسیم کریں  گی۔ ایوارڈز دینے کے علاوہ، صدر جمہوریہ جل شکتی ابھیان - کیچ دی رین 2023 مہم کا آغاز کریں اور  جل شکتی سے ناری شکتی پر ایک ویڈیو اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گی۔ صدر  جمہوریہ  ہند ایس بی ایم-جی ، جے جے ایم اور این ڈبلیو ایم اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز آن سورس سسٹین ایبلٹی اینڈ گرے واٹر مینجمنٹ کی کیس اسٹوریز کا مجموعہ، ’سوچھ سوجل شکتی کی ابھیویکتی‘ جاری کریں گی۔

سوچھ سوجل شکتی سمان 2023 کا مقصد نچلی سطح سے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو سب سے آگے لانا اور انہیں قومی قیادت سے جوڑنا ہے، جوکہ اپنی کہانی بیان کرسکیں اور اس طرح دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ جے جے ایم کے تحت، پائپڈ واٹر سپلائی کے او اینڈ ایم کے زمرے میں خواتین  چینچ میکرز کو  ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ این ڈبلیو ایم کے تحت، جل شکتی ابھیان - کیچ دی رین اینڈ واٹر واریئرز کے تحت ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈ گاؤں/جی پی/بلاک/ضلع/ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے  سے تعلق رکھنے والی خاتون کے نمائندوں، سرپنچوں، سوچھ گراہیوں، جل واہنی، واٹر واریئرز وغیرہ کو ان کی مثالی شراکت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

  • سووچھ سوجل شکتی سمان کا مقصد پانی کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین/لیڈروں کی غیر معمولی تعاون اعتراف ہے۔
  • صدر  جمہوریہ ہند  مختلف زمروں کے تحت ایس بی ایم-جی  ،  جے جے ایم  اور این ڈبلیو ایم کے تحت 18 ایوارڈز تقسیم کریں گی۔
  • جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین-2023 کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے میں پانی کے اہم رول کو ’’جل شکتی سے ناری  شکتی‘‘ کی تھیم کے ساتھ تسلیم کیا جا رہا ہے۔
  • وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو جے جے ایم کا آغاز کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر دیہی گھرانے کو 2024 تک نل کے پانی کے کنکشن تک رسائی حاصل ہو۔
  • آج، زندگی بدلنے والے جل جیون مشن کے تحت مسلسل کوششوں سے، 11 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی مل رہا ہے۔
  • 2014 میں وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی ایس بی ایم-جی نے ہندوستان میں صفائی ستھرائی کے شعبے کو مکمل طور پر تبدیل کیا کیونکہ تمام گاؤوں نے محض  5 سال بعد خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا تھا۔
  • سوچھ سوجل شکتی سمان کا مقصد نچلی سطح سے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو آگے لانا اور دوسروں کو پانی سے محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

صدرجمہوریہ جل شکتی ابھیان کی سیریز میں چوتھی ایک اہم مہم ’’جل شکتی ابھیان:  کیچ دی رین‘‘-2023 کا آغاز کریں گی جس کا موضوع ’’پینے کے پانی کے لئے ذریعہ کی پائیداری‘‘ ہے۔ پینے کے پانی کے ذرائع کی پائیداری کو ترجیح دینا ضروری شناخت شدہ ترجیحات میں سے ایک ہے۔جل شکتی کی وزارت  کا قومی آبی مشن’’جن بھاگداری‘‘ کے ذریعے فعال کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے پانی کے محفوظ مستقبل حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس تقریب میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت، مواصلات کے   وزیر مملکت   جناب دیوو سنگھ جےسنگھ بھائی چوہان، جل شکتی،فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری  کے وزیر مملکت  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل،  اور جل شکتی، قبائلی امور کے وزیر مملکت  جناب  بشویشور ٹوڈو اور مختلف ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  وزرا  اور  سینئر افسران ترقیاتی شراکت داروں، گراس روٹ واش ورکرز، سی ایس اوز، واش سیکٹر کی خاتون نمائندوں اور  اسی طرح کے  دیگر متحرک  شرکت  کرنے والے موجود تھے۔

بیک گراؤنڈر کے لئے یہاں کلک کریں

 

Image

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2308



(Release ID: 1904187) Visitor Counter : 131


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Gujarati