ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان ریلوے نے فروری 2023 میں 124.03 ایم ٹی کی  فروری ماہانہ فریٹ لوڈنگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے


پچھلے بہترین اعداد وشمار کے مقابلے میں، فروری 2022 میں حاصل کئے گئے اعداد شمار میں 3.55 فیصد اضافہ

اپریل 22 سے فروری 23 تک ، مال کی مجموعی لوڈنگ1367.49 ا یم ٹی رہی

ہندوستانی ریلوے نے مسلسل 30 ماہ کی بہترین ماہانہ فریٹ لوڈنگ کی ہے

Posted On: 04 MAR 2023 11:07AM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے  فروری 2023 میں 124.03 ایم ٹی کی  فروری ماہانہ فریٹ لوڈنگ ریکارڈ کی ہے۔ فروری کے مہینے میں اضافی لوڈنگ  4.26 ایم ٹی رہی یعنی 2022 میں حاصل کئے گئے فروری کے  پچھلے 30 بہترین اعداد وشمار کے مقابلے یہ 3.55 فیصد کا اضافہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ہندوستانی ریلوے نے مسلسل 30 ماہ کی بہترین ماہانہ فریٹ لوڈنگ کی ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے ، کوئلے میں 3.18 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے، جس کے بعد کھاد میں 0.94 ایم ٹی، دیگر سامان کے توازن میں 0.66 ایم ٹی ، پی او ایل میں 0.28 ایم ٹی اور کنیٹینر میں 0.27 ایم ٹی ہے۔

آٹو موبائل لوڈنگ میں اضافہ، مالی سال 23-2022 میں، مال برداری کی ایک اور خاص بات ہے اور مال سال 23-2022 میں فروری تک 5015 ریک لوڈ کئے گئے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران کے دوران ان کی تعداد 2966 ریک تھی، یعنی 69 فیصد اضافہ۔

اپریل 2022 سے فروری 2023 تک، مال کی مجموعی لوڈنگ 1367.49 ایم ٹی رہی ہے جو کہ 22-2021 میں حاصل کردہ 1278.84 ایم ٹی تھی، یعنی 88.65 ایم کی اضافی لوڈنگ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.93 فیصد کا اضافہ ہوا۔

فریٹ این ٹی کے ایمز (نیٹ ٹن کلو میٹر)، فروری 2023 میں بڑھ کر 73 ارب ہوگیا ہے جو فروری 2022 میں 70 ارب تھا، جس میں 4.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2022 سے فروری 2023 تک مجموعی مال برداری 82 این ٹی کے ایمز ارب رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں،10.81 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74 ارب تھی۔

بجلی اور کوئلے کی وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل میں بجلی گھروں کو کوئلے کی سپلائی کو بڑھانے کے لیے، ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششیں، فروری کے مہینے میں مال برداری کی کارکردگی کی اہم خصوصیات میں سے ایک رہی ہیں۔ بجلی گھروں پر کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمدی دونوں) میں جنوری میں 3.39 ایم ٹی کا اضافہ ہوا اس کے ساتھ 45.63 ایم ٹی کوئلہ بجلی گھروں میں منتقل کیا گیا جوکہ پچھلے سال  42.24 ایم ٹی تھا، یعنی 8.2 فیصد کا اضافہ۔ مجموعی طور پر، سال کے پہلے 11 مہینوں میں، ہندوستانی ریلوے نے گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 79.69 ایم اضافی کوئلہ لوڈ کیا ہے، جس میں 15.44 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اجناس کے لحاظ سے ، ترقی کے اعداد ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستانی ریلوے نے درج ذیل شرح نمو کے ساتھ، اشیا کے تقریباً تمام لوگوں میں ترقی حاصل کی ہے:

اشیاء

تبدیلی  (ایم ٹی)

فیصد تبدیلی

کوئلہ

3.18

5.70 فیصد

کھاد

0.94

25 فیصد

دیگر اشیاء کا توازن

0.66

6.51 فیصد

پی او ایل

0.28

7.77 فیصد

کنٹینر

0.27

4.32فیصد

















*****

U.No.2303

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1904178) Visitor Counter : 160