کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر اعظم کل’بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری‘ پر پوسٹ بجٹ ویبنار سے خطاب کریں گے
ویبنار کی قیادت سڑکوں، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کرے گی اور اسکی معاون قیادت صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کرے گا
تمام حصہ لینے والے شراکت داروں کے لیے بجٹ کے اعلانات پر آراء، متوقع نتائج اور نفاذ کی حکمت عملیوں کا اشتراک کرنے کے لیے ویبنار
وزارتیں، ویبنار میں لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے تین ذیلی موضوعات کے تحت، بجٹ کے اعلانات کے اختراعی طریقہ کو پیش کریں گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 MAR 2023 4:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل (4مارچ2023) کو ‘بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری’ پر پوسٹ بجٹ ویبنار سے خطاب کریں گے۔ یہ مرکزی بجٹ24-2023 کے دوران اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کی غرض سے،حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 ویبنرز کی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے۔
مرکزی بجٹ میں سات ترجیحات کو اپنایا گیاہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے ملک کی رہنمائی کرنے والے ’سپترشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان میں جامع ترقی، آخری میل تک پہنچنا، بنیادی ڈھانچہ، اور سرمایہ کاری، صلاحیت کو بے نقاب کرنا، سبز ترقی، نوجوانوں کی طاقت اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔
’بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری‘ پر پوسٹ بجٹ ویبنار کی قیادت سڑکوں، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کر رہی ہے اور اس کی معاون قیادت صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ ویبنار تین ذیلی موضوعات پر بات چیت کی میزبانی بھی کرے گا، یعنی لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانا، پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر منصوبہ بندی اور بنیادہ ڈھانچہ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع۔
تجارت اور صنعت،صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور سڑکوں، نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن جئے رام گڈکری بھی ویبنار سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ، مرکزی وزارتوں اور ریاستی/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے سکریٹریز اور سینئر حکام، صنعتی انجمنوں، اکیڈمی، اور بڑی تعدادمیں لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والے شراکت دار اس ویبینار میں شرکت کریں گے اور بجٹ کے اعلانات کے بہتر نفاذ کے لیے تجاویز کے ذریعے تعاون کریں گے۔ کچھ نامور مقررین جو ویبنار سے خطاب کریں گے،ان میں جناب دھرو کوٹک (ایم ڈی، جے ایم بکسی گروپ)، جناب آر دنیش (ایم ڈی، ٹی وی ایس لاجسٹکس اور سی آئی آئی کے صدر) اور مسٹر سشیدھر جگدیشن (ایم ڈی اور سی ای او، ایچ ڈی ایف سی بینک) شامل ہیں۔
ویبنار کا آغاز ایک مکمل اور افتتاحیاجلاس کے ساتھ ہوگا جس سے وزیر اعظم خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ذیلی موضوعات پر الگ الگ بریک آؤٹ اجلاس ہوں گے اور شرکاء کے درمیان مکالمہ کا دوروضع کرنے کے لیے سوال و جواب کا اجلاس ہوگا۔
وزارتیں بھی لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے تین ذیلی موضوعات کے تحت، بجٹ کے اعلانات کی اختراعی اپنائیتیں پیش کرنے والی ہیں۔ ان بریک آؤٹ اجلاسوں کے خیالات، ویبنار کے آخری دور کے دوران مکمل طور پر پیش کیے جائیں گے۔ موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، متعلقہ وزارتیں بجٹ کے اعلانات پر عمل درآمد کے لیے ایک وقتی ایکشن پلان تیار کریں گی۔
سن2023 کے لیے پوسٹ بجٹ ویبینار، تمام حصہ لینے والے شراکت داروں کے لیے بجٹ کے اعلانات پر خیالات، متوقع نتائج، نفاذ کی حکمت عملیوں کا اشتراک کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا۔
*****
U.No. 2288
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1904027)
وزیٹر کاؤنٹر : 156