صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ  ہند نے بھوپال میں ساتویں بین الاقوامی دھرم دھمّہ   کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 03 MAR 2023 2:12PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 مارچ 2023) بھوپال میں سانچی یونیورسٹی آف بدھسٹ انڈک اسٹڈیز کے تعاون سے انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ساتویں بین الاقوامی دھرم دھمّہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی روحانیت کے عظیم برگد کی جڑیں ہندوستان میں ہیں اور اس کی شاخیں اور بیلیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اسکالرز کے لیے فلسفے کے مختلف مکاتب ہیں۔ لیکن دنیا  بھرمیں  باطنی علوم سے وابسطہ  لوگ ایک ہی زبان بولتے ہیں۔ جب سدھ آتماؤں  نے ہمدرد اساتذہ یا گرو بننے کا فیصلہ کیا تو ان کی روایات وجود میں آئیں۔ ایسی بہت سی روایات ہندوستان میں شروع ہوئیں اور پوری دنیا میں پروان چڑھ رہی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دھرم دھمّہ کا تصور ہندوستانی شعور کی بنیادی آواز رہا ہے۔ ہماری روایت میں کہا گیا ہے، "دھریتے آنین ایتی دھرمہ" - جو مدد کرتا ہے وہ دھرم ہے۔ پوری  نوع انسانی مذہب کی بنیاد پر ٹکی ہوئی ہے۔ دوستی، ہمدردی اور عدم تشدد کےجذبے کے  ساتھ ساتھ وابستگی اور نفرت سے پاک افراد اور معاشرے کی ترقی مشرقی انسانیت پسندی کا بنیادی پیغام رہا ہے۔ اخلاقیات پر مبنی ذاتی طرز عمل اور سماجی نظم مشرقی انسانیت پسندی  کی عملی شکل ہے۔ اخلاقیات پر مبنی ایسے نظام کا تحفظ اور اسے  مضبوط کرنا  ہر فرد کا فرض سمجھا گیا ہے۔

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ مشرقی انسانیت پسندی  کائنات کو ایک اخلاقی مرحلے کے طور پر دیکھتی ہے نہ کہ مادی جنگ کے میدان کے طور پر۔ اس اخلاقی نظم  کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہر فرد کو عمل کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور قسمت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ مشرقی ہیومنزم کا خیال ہے کہ اندھی تحریکیں انفرادی لڑائیوں اور یہاں تک کہ ملکوں کے درمیان جنگوں کا باعث بنتی ہیں۔ جب ہندوستان نے  عالمی سطح پر یہ اعلان کیا کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے، "واسودھئیو کٹمبکم"، تو اس نے  مشرقی انسانیت  پسندی سے اپنی وابستگی کا اعلان  کیا ہے۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ زمانہ قدیم سے ہمارے ملک کی روایت، سماجی نظام اور سیاسی سرگرمیوں میں مذہب کو مرکزی مقام حاصل  رہا ہے۔ دھرم دھمّہ کا گہرا اثر اس  جمہوری نظام پر صاف نظر آتا ہے، جسے ہم نے آزادی کے بعد اپنایا۔ ہمارا قومی نشان سارناتھ کے اشوک ستون سے ہے۔ ہمارے قومی پرچم میں دھرم کا پہیہ سجایا  گیا ہے۔ مہاتما گاندھی نے اپنے اقدار اور اعمال کے ذریعے بھگوان بدھ کے عدم تشدد اور ہمدردی کے  پیغام کو پھیلایا۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ انسان کے دکھوں کی وجہ کو سمجھنا اور اس تکلیف سے نجات کا راستہ دکھانا مشرقی انسانیت پسندی  کی خصوصیت ہے جو آج کے دور میں زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ہماری دھرم دھمّہ  کی روایت میں، سب کی بھلائی کے لیے دعائیں کرنا  ہماری زندگی کا حصہ رہا  ہے۔ یہ مشرقی انسانیت پسندی  کا جوہر ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

03-03-2023))

U-2281

                          



(Release ID: 1904006) Visitor Counter : 126