نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ٹی او پی ایس نے پی وی سندھو کے کوچ اور فٹنس ٹرینر کو آل انگلینڈ چیمپئن شپ اور دیگر مقابلوں میں ان کے ساتھ جانے کے لیے مالی امداد کی منظوری دی
Posted On:
03 MAR 2023 12:18PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس ) کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے جمعرات، 2 مارچ کو دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو کی اپنے کوچ ودھی چودھری اور فٹنس ٹرینر سری کانت ماداپلی کی آل انگلینڈ چیمپئن شپ، سوئس اوپن اور اسپین ماسٹرزمیں ان کے ساتھ جانے کے لیے مالی مدد کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔
مالی امداد ان کے ویزا، ہوائی جہاز، سفر، رہائش، بورڈنگ، اور کھانے پینے کے دیگر اخراجات کو پورا کرے گی اور انہیں دیگر اخراجات کے لیے یومیہ الاؤنس بھی فراہم کرے گی۔
میٹنگ کے دوران، ایم او سی نے ہندوستانی شوٹر اور ورلڈ چیمپیئن شپ میڈلسٹ انیش بھان والا کی جرمنی میں غیر ملکی کوچ رالف شومن کے تحت تربیت دینے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ وہ سہل میں کل 28 دن ٹریننگ کریں گے اور مارچ کے آخری ہفتے میں پرواز کرنے والے ہیں۔
ٹی او پی ایس کی مالی امداد انیش کے کوچ، ٹریننگ، اور گولہ بارود کے اخراجات کے ساتھ ساتھ اس کے ہوائی کرایہ، ویزا، سفر، قیام، بورڈنگ، اور کھانے کے اخراجات کو بھی پورا کرے گی۔د
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 2277)
(Release ID: 1903848)
Visitor Counter : 110