امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ‘کشمیر مہوتسو’ سے خطاب کیا۔اس مہوتسوکا اہتمام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبلٹی ، گجرات یونیورسٹی نے کیاتھا
ہندوستان صدیوں سے بقائے باہمی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تنوع سے بھرے ملک میں بقائے باہمی کو مضبوط کرنے کے لیے کئی پہل قدمیوں کے ساتھ ساتھ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کا مول منتر دیا ہے
ایک وقت تھا جب کشمیر میں بم دھماکے، ہڑتالیں اور پتھراؤ کے واقعات ہواکرتے تھے، لیکن آج شری مودی کی قیادت میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ، کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور لیپ ٹاپ ہیں اوراسٹارٹ اپس کے لئے ایک نئی سوچ رکھتے ہیں اور ان میں دنیا کے نوجوانوں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت موجود ہے
جب ملک کے نوجوان اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور پی ایم مدرا یوجنا جیسی اسکیموں کے ساتھ اپنی ذہنی صلاحیت، توانائی اور جوش وخروش کو ہم آہنگ کریں گے، تب ہندوستان کو دنیا کی چوٹی تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکے گا
آج بھارت میں سٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعے 70,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کا ایکو نظام تیار کیا گیا ہے، جس میں سے 44فیصد اسٹارٹ اپس خواتین چلا رہی ہیں، جب اس پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوان کشمیر واپس جائیں تو انہیں کشمیر میں بھی ا سٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھاناچاہیئے
کشمیر ایک ایسا مقام ہے جہاں کئی ثقافتیں باہم مدغم ہوئی ہیں اور یہ مدر انڈیا کا تاج ہے، کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیاں کشمیر کے بچوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں
پچھلے سال تقریباً 1.80 کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، انہوں نے کشمیریت اور کشمیری ثقافت کو سمجھااور جانا اور ایک اچھے پیغام کے ساتھ واپس گئے
دفعہ 370 اور 35 اے ہٹائے جانے کے بعد ،کشمیر میں جمہوریت پہلی بار بنیادی سطح تک پہنچی ہے، آج عوام کے 30 ہزار سے زیادہ منتخبہ نمائندے کشمیر کے پنچایتی نظام میں کام کر رہے ہیں
گجرات یونیورسٹی سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر وکرم سارا بھائی اور شری نریندر مودی کی یونیورسٹی ہے، اس یونیورسٹی نے بہت سی عظیم شخصیات پیدا کی ہیں، جنہوں نے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے
Posted On:
02 MAR 2023 7:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبلٹی، گجرات یونیورسٹی کے زیر اہتمام کشمیر مہوتسو سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی معززشخصیات موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان صدیوں سے بقائے باہمی کے اصولوں کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تنوع سے بھرے ملک میں بقائے باہمی کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات اورپہل قدمیوں کے ساتھ ساتھ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کا مول منتر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنوع ثقافتیں، زبانیں، کھان پان اور لباس اورپوشاکیں ہماری طاقت ہیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم وطنوں بالخصوص نوجوانوں سے ‘‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’’ کے تصور کو زندگی کے ایک منتر کے طور پر اپنانے کی اپیل کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے کہا کشمیر ایک ایسا مقام ہے جہاں کئی ثقافتں باہم مدغم ہوئی ہیں اور یہ مدر انڈیا کا تاج ہے، کشمیرمیں رونما ہونے والی تبدیلیاں کشمیرکے بچوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے نوجوانوں کے لے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے سال تقریباً 1.80 کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیاتھا، انہوں نے کشمیریت اور کشمیری ثقافت کو سمجھااور جانا اور ایک اچھے پیغام کے ساتھ واپس گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیر میں بم دھماکے، ہڑتالیں اور پتھراؤ کے واقعات ہواکرتے تھے،لیکن آج شری مودی کی قیادت میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ، کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور لیپ ٹاپس ہیں اور وہ اسٹارٹ اپس کے لئے ایک نئی سوچ رکھتے ہیں اور ان میں دنیا کے نوجوانوں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے ہٹائے جانے کے بعد ،کشمیرمیں جمہوریت پہلی بار بنیادی سطح تک پہنچی ہے، آج عوام کے 30 ہزار سے زیادہ منتخبہ نمائندے کشمیر کے پنچایتی نظام میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی ان تبدیلیوں سے پوری قوم خوش ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ امداد باہمی کی وزارت تشکیل دے کر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہر ایک گاؤں کو ترقیاتی نظام کے ساتھ اور غریب ترین ہندوستانی کو معیشت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر وکرم سارا بھائی اور شری نریندر مودی کی یونیورسٹی ہے، اس یونیورسٹی نے بہت سی عظیم شخصیات پیدا کی ہیں جنہوں نے قوم کی تعمیر کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اورگراں قدرتعاون کیا۔
ملک کا پہلا انوویشن (اختراعی )پارک گجرات یونیورسٹی میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت یہ 300 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کی معاونت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں امول کوآپریٹو سوسائٹی، 28 لاکھ سے زیادہ خواتین کی سخت محنت کے ساتھ خوش اسلوبی سے کام کرتی ہے اور اس کا سالانہ کاروبار 60,000 کروڑ کے بقدرہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں ملک کی دو لاکھ پنچایتوں میں کثیر جہتی بنیادی زرعی قرض سے متعلق سوسائیٹیاں (پی اے سی ایس) تشکیل دی جائیں گی جو کہ پنچایتوں کی دیہی ترقی کو نئی جہتیں دیں گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ امدادباہمی کی وزارت، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر بنیادی سطح پر ان کثیر مقاصدی پی اے سی ایس کے لیے کام کر رہی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بہت سے پلیٹ فارم مہیا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسکل انڈیا’ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کے اندر موجود قوت اور ہنر کو ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی نئے آئی ٹی آئیزمیں 4000 سیٹوں کا اضافہ کیاگیاہے، 15000 آئی ٹی آئیزمیں 20 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو 126 شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ ایک ایسی ہی پہل ہے جس کے تحت 70,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اپنے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں، جب کہ 2016 میں ان کی تعداد صرف 724 تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ اسکیم کے آغاز کے بعد سے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اسکیم کے تحت 70,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس قائم کئے گئے ہیں اور ان اسٹارٹ اپس میں سے 44 فیصد اسٹارٹ اپس کو لڑکیاں اور خواتین چلا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 100 سے زیادہ اسٹارٹ اپس یونیکورن کلب میں شامل ہوچکے ہیں اور 45 فیصد اسٹارٹ اپس دوسرے اورتیسرے درجے کے شہروں میں ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بھی اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں‘ ان انڈیا’ اسکیم کا آغاز کیا تھااور اس کے نتیجے میں مالی سال 2022 میں ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات 400 کروڑڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ پیداوارسے منسلک ترغیبی اسکیم ، پی ایل آئی کے تحت ، 12 شعبوں میں 3لاکھ کروڑکے بقدرنئی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے ‘پیٹنٹ رجسٹریشن’ کے لیے بھی بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 14-2013 میں بھارت سے صرف 3000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ آج بھارت سے سالانہ 24000 درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کے لیے پردھان منتری مدرا یوجنا، ڈیجیٹل انڈیا مشن، فٹ انڈیا، اورکھیلو انڈیا جیسی کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ‘آزادی کے امرت مہوتسو’کا سال ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2022 سے 2047 تک کے 25 سالوں کو ‘امرت کال’ قرار دیا ہے۔ اس‘‘امرت کال’’ میں ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ،ہندوستان، دنیا کے ہر میدان میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے نوجوان اپنی ذہنی صلاحیت، توانائی اور جوش کوا سکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا اور پی ایم مدرا یوجنا جیسی اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے، تب ہندوستان کو دنیا کی چوٹی تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
*************
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2272
(Release ID: 1903846)
Visitor Counter : 184