وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار نے آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAR 2023 2:13PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار نے مؤرخہ یکم مارچ 2023 کو آرمی اسٹاف کے نائب سربراہ کے طورپر عہدہ سنبھالا۔ جنرل آفیسر نے لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو سے یہ عہدہ حاصل کیا ، جنہوں نے آج جے پور میں واقع سپت شکتی کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار موجودہ عہدہ حاصل کرنے سے قبل آرمی ہیڈکوارٹر  میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی حالیہ ذمہ داریوں میں ان کے پاس انٹیلی جینس ، آپریشنز، فورس اسٹرکچرنگ، آپریشنل لاجسٹکس اور ٹیک انفیوژن جیسے شعبوں کا تجربہ ہے۔

وہ سینک اسکول بیجاپور اور نیشنل ڈفینس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔ جنرل آفیسر کی جون 1985 میں پہلی آسام ریجمنٹ میں تقرری کی گئی تھی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر 59 قومی رائفلز بٹالین (آسام)، ایک انفینٹری بریگیڈ، ایک انفینٹری ڈویژن اور شمالی کمانڈ میں فعال وہائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھالی ہے۔

جنرل آفیسر نے مختلف اسٹاف اور انسٹرکشنل ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جن میں انفینٹری اسکول، مہو میں ایک مدت کار، کمبوڈیا میں اقوام متحدہ سیکٹر میں سینئر آپریشنز آفیسر، ملیٹری سکریٹری برانچ میں کرنل (پالیسی)، لیسوتھو میں بھارتی فوج  کی تربیتی ٹیم کا حصہ ہونا، ایسٹرن تھیئٹر میں ایک کور کے برگیڈیئر جنرل اسٹاف (آپریشنز)، ملٹری انٹیلی جینس کے ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل اور فوج کے ہیڈکوارٹر میں ملٹری انٹیلی جینس کے ڈائرکٹر جنرل جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

افسر نے ڈفینس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، ہائر کمانڈ کورس، مہو اور نیشنل ڈفینس کالج، نئی دہلی میں تعلیم حاصل کی  ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں ’کوآپریٹیو سکیورٹی اِن ساؤتھ ایشیا‘ اور مصر میں ’یونائیٹڈ نیشنز سینئر مشن لیڈرس کورس‘ میں بھی حصہ لیا ہے۔ ان کے ملٹری پیپرس متعدد پیشہ وارانہ جرائد میں شامل ہوئے ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2210


(Release ID: 1903523) Visitor Counter : 136