بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی لمیٹڈ نے قابل تجدید توانائی کے اثاثے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) کو منتقل کئے

Posted On: 01 MAR 2023 10:17AM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YWLU.jpg

 

حکومت کی قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن کے زیراہتمام ہندوستان کے این ٹی پی سی  لمیٹڈ (این ٹی پی سی) نے 28 فروری 2023 کو اپنے قابل تجدید توانائی (آر ای) پورٹ فولیو کو ایک سرپرست ادارے  یعنی این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ(این جی ای ایل) کے تحت مستحکم کرنے کے سلسلے میں لین دین کی کلوزنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ این ٹی پی سی کی ملکیت والے آر ای   ا  ثاثوں/ اداروں کی این جی ای ایل کو منتقلی ہے، جو اس کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، جسے 07 اپریل 2022 کو شامل کیا گیا تھا۔

کاروبار کی منتقلی کے معاہدے (بی ٹی اے) کے ذریعے 15 آر ای اثاثوں کی منتقلی، اور این ٹی پی سی کے قابل تجدید توانائی لمیٹڈ (این ای آر ایل) کے 100% ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کی منتقلی پر مشتمل لین دین کا حصے داری اور خرید کا ایک سمجھوتہ (ایس پی اے) 8  جولائی 2022 کو عمل میں آیا، جو این ٹی پی سی کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

اس اسکیم کو گروپ کے کارپوریٹ کاروباری  منصوبے کے ایک حصے کے طور پر لاگو کیا گیا ہے تاکہ مالی سال 2032 تک 60 جی ڈبلیو آر ای صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے پر اس کی توجہ کو جہت  فراہم کی جا سکے۔

***

 ش ح۔ ش  ر۔ ک ا



(Release ID: 1903268) Visitor Counter : 60