کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایزول، یکم سے 3 مارچ 2023 تک دوسری بی 20 تقریب کی میزبانی کرے گا

Posted On: 28 FEB 2023 3:14PM by PIB Delhi

 

ایزول شمال مشرق میں ہونے والی چار بی 20  انڈیا کی تقریبات میں سے دوسری تقریب کا یکم سے تین مارچ 2023 تک میزبانی کرے گا۔  بزنس 20 (بی 20 ) عالمی کاروباری برادری کے لیے سرکاری جی 20  مذاکراتی فورم ہے۔

جی 20  کے اینگیجمنٹ گروپوں میں سے سب سے زیادہ قابل وجہ ، بی 20، جی 20 کی کاروباری برادری کی نمائندگی کرتا ہے اور عالمی اقتصادی اور تجارتی حکمرانی پر عالمی کاروباری لیڈروں کے نظریات کو پیش کرتا ہے۔  بی 20  اقتصادی فروغ اور ترقی میں تیزی لانے کی خاطر تبدیل ہوتی ہوئی صدارت کو پالیسی تجاویز فراہم کرتا ہے۔

بی 20  سمٹ کے دوران، بی 20 ، جی 20 صدر کو اپنی حتمی سفارشات بھیجتا ہے۔

ایزول میں یکم مارچ سے تین مارچ تک ہونے والا بی 20 کا اجلاس  کثیر جہتی کاروباری شراکت داری کے مواقع کو اجاگر کرے گا جس سے  ریاست شہری منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچہ، بانس، اسٹارٹ اپ، ہنرمندی کا فروغ ، نرسنگ اور نیم طبی عملے میں مندوبین پیش کر سکتی ہے۔ امید ہے کہ اس تین روزہ پروگرام میں وزراء،  سینئر سرکاری حکام، سفارت کار اور کاروباری برادری کے نمائندوں سمیت تقریباً 500 مندوبین شرکت کریں گے۔

ریاستی حکومت نے تین روزہ تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ تقریب کا آغاز ثقافتی شام اور مندوبین کی آمد کے دن راج بھون میں استقبالیہ عشائیہ سے ہوگا۔ دوسرے دن میزورم ریاستی یونیورسٹی میں بی 20  کانفرنس ہوگی جس جس کے بعد ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔

ایزول کی بی 20 کانفرنس کے اختتام پر تیسرے دن اے آر گراؤنڈ میں مندوبین کو میزورم کا موسم بہار کا فیسٹیول چھپچار کٹ دکھایا جائے گا۔

شمال مشرق میں ہونے والی بی 20  کی چار تقریبات کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں کی صلاحیتوں اور مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ وا ۔ع ا۔

U -2160

                          



(Release ID: 1903184) Visitor Counter : 132