وزارت اطلاعات ونشریات
سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، گوا نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال پر ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا
Posted On:
28 FEB 2023 1:55PM by PIB Delhi
سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، گوا نے پنجی میں کدمبا ٹرانسپورٹ کارپوریشن بس اسٹینڈ پر موٹے اناج کے بین الاقوامی سال پر ایک ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا ہے۔اس نمائش کا افتتاح آج شمالی گوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی)، ندھین ولسن نے کیا۔ 3 مارچ تک عوام کے لیے کھلی اس نمائش کا مقصد یہاں آنے والوں کو موٹے اناج کی اہمیت کے بارے میں میں آگاہ کرنا اور انہیں روز مرہ کی غذا میں شامل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
آئی سی اے آر-سنٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس پروگرام میں ایک اسٹال لگایا ہے جہاں لوگ موٹے اناج پر ماہرین کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور اس کے حقیقی نمونے دیکھ سکتے ہیں۔ اس نمائش کے نالج پارٹنرز کے طور پر، یہ ادارہ تاریخی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گوا کے تناظر میں موٹے اناج پر ماہرانہ مشورہ فراہم کر رہا ہے۔
ایس پی ندھین ولسن، جو کہ ایک کینسر سروائیور اور ٹرائیتھلون ایتھلیٹ ہیں، انہوں نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ موٹا اناج ان کی صحت میں تبدیلی کا ایک بڑا حصہ تھا۔موٹے اناج کے استعمال کے اپنے تجربے کو مشترک کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ کیسے حالیہ آئرن مین ٹرائیتھلون کے لیے موٹا اناج ان کی تربیت میں اہم تھا۔ اس ٹرائیتھلون کو انہوں نے کامیابی کے ساتھ پورا کیا۔ اپنے صحت مند کل کے لیے خوراک میں موٹا اناج شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، ایس پی نے کہا، ’’پچھلے 10 مہینوں سے، میرے رات کے کھانے اور ناشتے میں باجرا شامل ہے۔ جب سے میں نے پہلی بار کھانے-پینے میں تبدیلی کی تب سے راگی مالٹ ہر دن میرے ڈنر کا حصہ رہا ہے اور بغیر وزن بڑھے میری طاقت اور قوت برداشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔‘‘
آئی سی اے آر -سنٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروین کمار، نے کہا کہ پچھلے چند برسوں میں موٹے اناج کی پیداوار میں صرف معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے موٹے اناج کو بہت کم لاگت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں بہت کم پانی استعمال ہوتا ہے، جس سے کسانوں کے لئے اسے اگانا آسان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موٹا اناج جسم کو کافی مقدار میں غذائیت فراہم کرتے ہوئے طرز زندگی سے متعلق مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر پروین کمار اپنے وزن میں کمی اوربلڈشوگر کی سطح کو بہتر طریقے سے کنٹرول کے لئے اپنی خوراک میں شامل موٹےاناج کو کریڈٹ دیتے ہیں۔
اس پروگرام میں موٹے اناج سے بنے اسنیکس تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی مقامی فنکاروں کے ذریعہ ایک مختصر ثقافتی پروگرام بھی ہوا ۔ اس نمائش میں داخلہ مفت ہے اور یہ سبھی کے لیے کھلا ہے۔
’بین الاقوامی موٹے اناج‘ کے بارے میں :
موٹا اناج ایک روایتی اناج ہے، جسے برصغیر ہندوستان میں اگایا اور کھایا جاتا ہے۔ موٹا اناج گراس فیملی سے متعلق چھوٹے دانے والے، سالانہ، گرم موسم والے اناج ہیں۔ دیگر مشہور اناجوں کے مقابلے میں انہیں پانی اور کھاد کی کم ضرورت ہوتی ہے۔ فی الحال 130 سے زائد ممالک میں اگائے جانے والے موٹے اناج کو پورے ایشیا اور افریقہ میں نصف ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے روایتی خوراک تصور کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی ایک تجویز کے بعد 2023 کو، اقوام متحدہ کے ذریعہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب عالمی زرعی خوراک کے نظام کو مسلسل بڑھتی ہوئی عالمی آبادی کو کھانا فراہم کرنے میں چیلنجز کا سامنا کررہاہے، ایسے میں موٹے اناج جیسالچکدار اناج ایک کفایتی اور غذائیت سے بھرپور متبادل فراہم کرتا ہے اور ان کی کھیتی کو فروغ دینے کی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اپریل 2018 میں موٹے اناج کو ’’ نیوٹری اناج ‘‘کے طور پر پھر سے برانڈ کیا گیا،اس کے بعد سال 2018 کو موٹے اناج کا قومی سال قرار دیا گیا، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر تشہیر اور مانگ پیدا کرنا تھا۔ 2026-2021 کے درمیان پیش گوئی کی مدت کے دوران موٹے اناج کے عالمی بازار کے4.5 فیصد کا سی اے جی آر درج کرنے کا اندازہ ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2162)
(Release ID: 1903172)
Visitor Counter : 81