وزارات ثقافت

حکومت ۔ پہلی مرتبہ بنجارہ دھرم گروسنت سیوالال مہاراج جینتی منارہی ہے


آزادی  کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام  ، سال بھرچلنے والی تقریبات  26فروری کو شروع ہوئی ہیں

284ویں جینتی تقریبا ت کے حصے کے طورپر دو روزہ  تقریب ، نئی دہلی کے ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرمیں منعقد کی جارہی ہے

وزیرداخلہ جناب امرت شاہ ، 27فروری کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ان کے ساتھ دیگر سرکردہ افراد اوراہم شخصیات بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی

Posted On: 26 FEB 2023 10:12AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ثقافت  کی وزارت  ، پہلی مرتبہ بنجارہ برادری کے روحانی اورمذہبی رہنما ، سنت سیوالا ل مہاراج کی یوم پیدائش کی  سال بھرچلنے والی تقریبات کاانعقاد کررہی ہے ۔ آزادی کاامرت  مہوتسو کے زیراہتما م سال بھرچلنے والی یہ تقریبات 26فروری 2023کو شروع ہوئی ہیں ۔284ویں جینتی کی تقریبات کے حصے کے طورپر ایک دوروزہ تقریب ، 26 اور 27فروری 2023کو نئی دہلی کے  ڈاکٹرامبیڈکرانٹرنیشنل سینٹر میں منعقد کی جارہی ہے ۔

وزیرداخلہ جناب امت شاہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اورثقافت کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی اس موقع  پرموجود رہیں گی ۔ مہاراشٹرسرکارکے خوراک اور ادویات  کے انتظام کے وزیر جناب سنجے راٹھور مہمان ذی وقار ہوں گے ۔ ان کے علاوہ سینٹرل جے پی لیڈر اور دہلی کے سابق رکن اسمبلی جناب منجندرسنگھ سرسا ، کرناٹک  میں کلبرگی سے رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹرامیش جادھو اورآل انڈیا بنجارہ سیواسنگھ کے قومی صدرجناب شنکرپوار ، 27فروری 2023کو دن میں گیارہ بجے ڈائس پرموجود ہوں گے ۔

گذشتہ تین سال سے ، سنت سیوالال مہاراج چیریٹئل ٹرسٹ نئی دہلی ، جس کے صدر ڈاکٹراومیشن جادھو ، جو بنجارہ برادری  کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں اورجوکرناٹک میں کلبرگی پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ  ہیں ، دہلی میں اس جینتی کاانعقاد کررہے ہیں ۔ جس میں ملک کے مختلف حصوں اورریاستوں سے آنے والے ہزاروں  کی تعداد میں بنجارہ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں ۔

گزشتہ سال کی طرح ، اس سال بھی ملک بھرسے بنجارہ برادری کے افراد ، یوم پیدائش  منانے کی غرض سے دہلی میں جمع ہورہے ہیں ۔ کرناٹک  سے ایک خصوصی ٹرین بھی چلائی گئی ہے ، جس میں سوار ہوکر کرناٹک ، تلنگانہ ، مہاراشٹراورمدھیہ پردیش کی بنجارہ برادریوں کے 2500سے زیادہ افراد دہلی پہنچے ہیں ۔ 26اور 27فروری 2023کو دو روزہ پروگرام کا انعقاد ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل ، جن پتھ روڈ، نئی دہلی میں کیاجارہاہے ۔ جس میں افتتاحی پروگرام کے ساتھ ساتھ ، پورے دن ثقافتی ، بنجارہ آرٹ اور رقص  کے پروگرام  منعقد کئے جائیں گے اوروزیرداخلہ جناب امت شاہ ، 27فروری 2023کو دن میں گیارہ بجے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

سنت سیوالال مہاراج کی پیدائش 15فروری 1739کو کرناٹک کے ضلع شیوموگا میں ‘‘سرگونڈن کوپّا’’ کے مقام پرہوئی تھی۔ انھیں بنجارہ برادری کا ایک مصلح اورروحانی رہنما سمجھاجاتاہے۔ ایسا خیال کیاجاتاہے کہ پورے ملک میں بنجارہ برادری کے افراد کی تعداد لگ بھگ دس سے بارہ کروڑ تک   ہے۔سنت سیوالال مہاراج نے خاص طورپر جنگلات میں رہنے والے اورخانہ بدوش قبائل  کی خدمت  کی غرض سے اپنے لادینیاگروپ کے ساتھ پورے ملک کا سفرکیاتھا ۔آیوروید  اورقدرتی طریقہ علاج میں اپنے غیرمعمولی  علم ودانش ، معلومات ، شاندار مہارتوں  اور روحانی پس منظر کی وجہ سے ، انھوں نے قبائلی برادریوں میں غیرحقیقی اورفرضی قصے کہانیوں اورتوہم پرستی اوراوہام پرستی کو ختم کیااور ان کے طرززندگی میں اصلاحات لے کرآئے ۔

ان بنجارہ  برادریوں میں سے ، مختلف ناموں سے پورے ملک میں بسی ہوئی بنجارہ برادری نے اپنے خانہ بدوش طرز زندگی  کو مستقل طورپر ختم کردیاہے اور  وہ ٹانڈا نامی اپنی بستیوں میں مستقل طورپربس گئےہیں ۔ کرناٹک  ، تمل ناڈو، آندھراپردیش ، تلنگانہ ، مہاراشٹر اورمدھیہ پردیش جیسی ریاستوں  میں ، سنت سیوا لال مہاراج کا ہربنجارہ کنبہ کی ایک علامت کے طورپر احترام کیاجاتاہے اوران سبھی ریاستوں میں سنت سیوالال مہاراج جی کایوم پیدائش ، فرروی ماہ  میں پورے جوش وخروش کے ساتھ منایاجاتاہے۔ سنت سیوالال مہاراج جی کا سمادھی استھل ، مہاراشٹر کے ضلع  واشم کے منوراتعلقہ میں پوہرا دیوی کے مقام پرقائم  ہے جوبنجارا کاشی کے نام سے بھی جاناجاتاہے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2104



(Release ID: 1902707) Visitor Counter : 123