وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 27 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم شیوموگا میں 3,600 کروڑ روپے  سے زیادہ مالیت  کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم شیو موگا  ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم بیلگاوی میں پی ایم - کسان کے تحت تقریباً 16,000 کروڑ روپے کی 13ویں قسط کی رقم جاری کریں گے

وزیر اعظم بیلگاوی میں 2,700 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام  وقف کریں گے

وزیر اعظم دوبارہ تیار شدہ  بیلگاوی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے

Posted On: 25 FEB 2023 1:35PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 فروری، 2023 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11:45 بجے، وزیر اعظم واک تھرو  کریں گے اور شیواموگا ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے، جس کے بعد، وہ شیوموگا میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں  گے  اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 3:15 وزیر اعظم بیلگاوی میں متعدد ترقیاتی اقدامات  کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور  انہیں قوم کے نام  وقف کریں گے اور پی ایم - کسان کی 13ویں قسط بھی جاری کریں گے۔

شیو موگا  میں وزیراعظم

پورے ملک میں فضائی کنکٹی وٹی  کو بہتر بنانے پر وزیر اعظم  جو زور  دیتے ہیں اس  کو شیو موگا ہوائی اڈے کے افتتاح سے مزید  فروغ ملے گا۔ نیا ہوائی اڈہ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ فی گھنٹہ 300 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہوائی اڈہ مالناڈ کے علاقے میں شیو موگا  اور دیگر آس پاس  علاقوں کی کنکٹی وٹی  اور رسائی کو بہتر بنائے گا۔

وزیر اعظم شیو موگا  میں ریلوے کے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں شیوموگا - شکاری پورہ – رانی بینور نئی ریلوے لائن اور کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو شامل ہیں۔ شیواموگا - شکاری پورہ – رانی بینور نئی ریلوے لائن  990 کروڑ ، روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور بنگلورو-ممبئی مین لائن کے ساتھ ملناڈ خطے کو بہتر کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔ شیو موگا  شہر میں کوٹیگنگورو ریلوے کوچنگ ڈپو 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا تاکہ شیو موگا  سے نئی ٹرینیں شروع کرنے اور بنگلورو اور میسورو میں دیکھ ریکھ کی سہولیات پر دباؤ کم کرانے میں مدد مل سکے۔

وزیر اعظم سڑکوں کی ترقی کے متعدد پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 215 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی لاگت سے تیار کیے جانے والے پروجیکٹوں میں این ایچ 766 سی  پر شکاری پورہ ٹاؤن کے لیے نئی بائی پاس سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے جو بیندور – رانی بینور کو ملاتی ہے۔  کو میگراولّی سے اگمبے تک  این ایچ 169  اے کو چوڑا کرنا  اور این ایچ  169 پیر تھ تھلی تعلقہ میں بھراٹ پورہ میں نئے پل کی تعمیر شامل ہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت 950 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ملٹی ولیج  اسکیموں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں گوتم پورہ اور 127 دیگر گاؤوں کے لیے  ایک ملٹی ولیج  اسکیم کا افتتاح کریں گے   اور 860 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی  لاگت سے تیار ہونے والی تین دیگر ملٹی ولیج اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ یہ چار اسکیمیں گھریلو پائپ کے ذریعہ  پانی کے کام کرنے والے  کنکشن فراہم کریں گی اور توقع ہے کہ مجموعی طور پر 4.4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم شیو موگا  شہر میں 895 کروڑ روپے سے زیادہ کے 44 اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں 110 کلومیٹر لمبائی کے 8 اسمارٹ روڈ پیکجز ، انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ملٹی لیول کار پارکنگ؛ اسمارٹ بس شیلٹر پروجیکٹس؛ ٹھوس فضلہ کے  بندوبست کا انٹیلی جنٹ سسٹم؛ شیوپا نائک پیلس جیسے ہیریٹیج پروجیکٹس کو ایک انٹرایکٹو میوزیم میں تبدیل کرنا، 90 کنزروینسی لین، پارکوں کی تعمیر اور ریور فرنٹ کے ترقیاتی پروجیکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

بیلگاوی میں وزیراعظم

ایک ایسا  قدم  اٹھاتے ہوئے جو  کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کے عہد بندی  کی ایک اور مثال  پیش  کرے گا، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم - کسان) کے تحت تقریباً  16,000 کروڑ  روپے کی  13 ویں قسط کی رقم  ، 8 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو براہ راست فوائد کی منتقلی کے ذریعے جاری کی جائے گی۔  اس اسکیم کے تحت اہل کسان خاندانوں کو  2000  روپے کی  تین مساوی قسطوں میں  6000 روپے کا سالانہ روپے کا فائدہ دیا جاتا ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم بیلگاوی ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ریلوے اسٹیشن مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تقریباً 190 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔ ایک اور ریلوے پروجیکٹ جسے وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے وہ بیلگاوی میں لونڈا-بیلگاوی-گھٹا پربھا سیکشن کے درمیان ریل لائن کی ڈبلنگ کا پروجیکٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ، تقریباً 930 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے  ممبئی - پونے - ہبلی - بنگلورو  کی مصروف ریلوے لائن کی  صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، جس سے خطے میں تجارت، کاروبار اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم بیلگاوی میں جل جیون مشن کے تحت چھ ملٹی ولیج اسکیم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جو تقریباً 1585 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تیار کیے جائیں گے اور اس سے  315 سے زیادہ گاؤوں کی تقریباً 8.8 لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-2069



(Release ID: 1902339) Visitor Counter : 132