امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ستنا، مدھیہ پردیش میں شبری ماتا جنم جینتی کے موقع پر منعقدہ ’کول جنجاتی مہاکمبھ‘ سے خطاب کیا
جناب امت شاہ نے ماں شاردا شکتی پیٹھ میں پوجا کی
سال 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد، جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت قبائلیوں، دلتوں، پسماندہ اور غریب لوگوں کی حکومت ہے، اپنے ہر وعدے کو پورا کرتے ہوئے جناب مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو نچلی سطح پر نافذ کرنے کا کام کیا ہے
مرکز میں جناب نریندر مودی اور مدھیہ پردیش میں جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ریاست کے ہر غریب کی زندگی میں خوشیاں لانے کے لیے پرعزم ہے
آج یہاں 507 کروڑ روپے مالیت کے 70 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 26 کروڑ روپے مالیت کے بہت سے دیگر کاموں کا افتتاح کیا گیا، جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش کی حکومت نے کول برادری اور قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں
کول برادری کا تحریک آزادی میں بہت اہم حصہ تھا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک بھر میں قبائلی مجاہدین آزادی کا میوزیم قائم کر رہی ہے، تمام میوزیموں میں 1831 کی کول باغی تحریک
Posted On:
24 FEB 2023 7:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے آج ستنا ، مدھیہ پردیش میں شبری ماتا جنم جینتی کے موقع پر منعقدہ ’کول جنجاتی مہاکمبھ‘ سے خطاب کیا۔ جناب امت شاہ نے ماں شاردا شکتی پیٹھ میں پوجا کی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ 507 کروڑ روپے مالیت کے 70 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور 26 کروڑ روپے مالیت کے بہت سے دیگر کاموں کا آج یہاں افتتاح کیا گیا، جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش کی حکومت نے کول برادری اور قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے کام کیے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انتیودیہ کا مطلب معاشرے کے غریبوں کے لیے عزت کے ساتھ جینے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت قبائلیوں، دلتوں، پسماندہ اور غریب لوگوں کی حکومت ہے۔ اپنے ہر وعدے کو پورا کرتے ہوئے، جناب مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو نچلی سطح پر نافذ کرنے کا کام کیا ہے۔ پچھلی حکومت کے دوران گھروں میں ٹوائلیٹ نہیں تھے، جناب مودی نے 10 کروڑ گھروں میں ٹوائلیٹ تعمیر کرائے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ ٹوائلیٹوں قبائلیوں کے گھروں میں بنائے گئے۔ مسٹر مودی نے 3 کروڑ لوگوں کو گھر دیے، بجلی، گیس سلنڈر فراہم کیے، 5 لاکھ تک کے صحت کے پورے اخراجات کا خیال رکھا اور کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مفت فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر غریب گھر کو ماہانہ 5 کلو اناج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کول برادری کا تحریک آزادی میں بہت اہم حصہ رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک بھر میں قبائلی مجاہدین آزادی کا میوزیم قائم کر رہی ہے، تمام میوزیموں میں 1831 کے کول باغیوں کی بہادری کے واقعات کندہ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گونڈ مہارانی درگاوتی کی بہادری ہو، رانی کملا پتی کی قربانی ہو، مجاہد آزادی جناب بدھ بھگت اور جناب جووا بھگت ہو، ان سب کو وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش حکومت نے احترام کیا ہے اور ان کی یادگار قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے تقریباً 5 کروڑ روپے کی لاگت سے جناب رگھوناتھ ساہ اور جناب شنکر ساہ کا میموریل بھی تعمیر کرایا ہے۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران قبائلی طبقے کے لیے بجٹ میں 24,000 کروڑ روپے دیے گئے تھے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بڑھا کر تقریباً 90,000 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قبائلی برادری کے بچوں کے لیے 167 ایکلویہ ماڈل اسکول تھے، ان کی تعداد بڑھا کر 690 کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکالرشپ کی رقم 978 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2,533 کروڑ روپے کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش کی حکومت نے غریبوں اور قبائلی بہبود کے لیے شروع کیے گئے تمام پروگراموں کو پچھلی حکومت نے روک دیا تھا، لیکن جناب شیوراج کی قیادت میں حکومت بننے کے فوراً بعد مدھیہ پردیش حکومت نے انہیں دوبارہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں جناب نریندر مودی اور مدھیہ پردیش میں جناب شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ریاست کے ہر غریب کی زندگی میں خوشیاں لانے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اگ۔ ن ا۔
U-2056
(Release ID: 1902205)
Visitor Counter : 197