وزارت دفاع
جدت طرازی کیجئے ، جدیدترین ٹیکنولوجی تیارکیجئے اورنئی نئی کمپنیاں قائم کیجئے :مغربی بنگال میں وسوابھارتی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے جلسے کے دوران رکشامنتری کا نوجوانوں سے خطاب
جناب راج ناتھ سنگھ :بھارت کوزیادہ طاقتور اورخودکفیل بنانے کی غرض سے تحقیقی ادارے اوراسٹارٹ اپس قائم کریں
Posted On:
24 FEB 2023 12:18PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ جدت طرازی کریں ، جدیدترین ٹیکنولوجیز تیارکریں اورنئی نئی کمپنیاں ، تحقیقی ادارے اور اسٹارٹ اپس قائم کریں تاکہ حکومت کی جانب سے بھارت کو ایک زیادہ طاقتور اورخودکفیل ملک بنانے کی غرض سے کی جارہی کوششوں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ 24فروری 2023کو مغربی بنگال میں بیربھوم کے مقام پروسوا بھارتی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے جلسے کے دوران ، طلباسے خطاب کرتے ہوئے ، جناب راج ناتھ سنگھ نے ان نوجوانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ گرودیورابندرناتھ ٹیگور سے ترغیب حاصل کریں اور ملک کوترقی کے راستے پرآگے لے جانے سے متعلق مجموعی مقاصدکی حصولیابی کی خاطرکوششیں کرنے کے دوران ، ایک ہاتھ میں وژن اورعلم ودانش اوردوسرے ہاتھ میں صدیوں پرانی بھارتی روایات اوراقدار کے ساتھ آگے بڑھیں ۔
رکشامنتری نے طلباکو ترغیب فراہم کرنے کے لئے کہاتا کہ وہ اپنی بہترین قابلیت اورصلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں ، ایک ٹیم کے طورپر کام کرسکیں اورزندگی کی کامیابی اورناکامیوں کے سبب اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ جہاں کہیں بھی جائیں وسوابھارتی کی خوشبو پھیلائیں ۔ اسے انھوں نے ان کی اخلاقی ذمہ اری قراردیا۔ انھوں نے وسوابھارتی یونیورسٹی کو گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے فلسفے کی وراثت کی ایک جسمانی شکل قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ وسوابھارتی ، بھارتی کے ساتھ ساتھ عالمی علم ودانش کا ایک منفرد امتزاج ہے ۔ یہ یونیورسٹی دنیابھرسے علم ودانش کی روانی کو بھارتی فکر میں ذہن نشین کراتی ہے اورپوری دنیا کو روحانی بصیرت عطاکرتی ہے ۔
گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کے قومیت اورعالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے نظریہ کااجاگر کرتے ہوئے ، رکشامنتری نے طلباء کو اس بات کی وضاحت کی ۔ عظیم فلسفی نے اپنے نظریات ، فلسفے اوراقدار سے بھارتی معاشرے اورسیاحت کوکس طرح بہت متاثرکیا۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ بھارتی قومیت ، صدیوں سے ، تعاون ، اشتراک اور انسانی فلاح وبہبود پرمبنی رہی ہے ۔
جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کی ترقی کے لئے صنعتی ترقی اورجدیدترین سائنس اورٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے متعلق گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے وژن کا خاص طورپرذکرکیااوراس بات کو نمایاں کیاکہ اس دور میں مستقبل سے متعلق ان کے نظریات ، آج بھی بہت مفید ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آج ہم دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طورپر لگاتار ترقی اورپیش قدمی کررہے ہیں ۔ مورگن اسٹین لے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، بھارت اگلے چارپانچ سال میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ میں پُرامید ہوں کہ ہم 2047تک دنیا کی اعلیٰ ترین معیشت بن جائیں گے اوریہ گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کی حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔
رکشامنتری نے سماجی کایاپلٹ ، خواتین کو بااختیاربنانے اورذات پرمبنی تفریق کوختم کرنے سے متعلق گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے بصیرت افروز خیالات کا بھی سرسری طورپرذکرکیاجو کہ اس وقت حکومت کے لئے ایک ترغیب رہی ہے ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ عظیم فلسفی کے تعلیم سے متعلق نظریات ، آج بھی رہنما فراہم کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ گرودیو کاخیال تھا کہ تعلیم ، سچائی اورخوبصورتی تک پہنچنے کا ایک ذریعہ ہے اورتعلیم ہی سماجی فلاح وبہبود کو یقینی بناتی ہے ۔ ایک استاد کے ایک ساتھ 50-40طلباء کو پڑھانے کی ترغیب مغرب سے حاصل کی گئی ہے ۔ جب کہ بھارت میں ، قدیمی گرو کل میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا۔ بہت سے مطالعات سے معلوم ہوتاہے کہ نالندہ اورتکشاشلا جیسی یونیورسٹیوں میں استاد اورطلبا کا تناسب 1:5ہوتاتھا، حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کاآغاز کیاہے ، جس میں بچوں کی شخصیت سازی اور استاد اورشاگرد کے درمیان مناسب تناسب پرپوری توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -2041
(Release ID: 1902033)
Visitor Counter : 120