کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی  ٹی – مدراس کو دی گئی لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں (ایل جی ڈی) مشینری، بیجوں اور ترکیب کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے پانچ سالہ تحقیقی گرانٹ


لیب میں تیار کئے گئے  ہیروں  کا ہندوستانی مرکز (این سینٹ- ایل جی ڈی) کو پانچ  سالوں کے دوران  242.96  کروڑ روپے  کے تخمینہ جاتی لاگت کے ساتھ آئی آئی ٹی مدراس میں قائم کرنے کی تجویز ہے

Posted On: 23 FEB 2023 4:04PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 24-2023 میں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی  ٹیز) میں سے ایک کے لیے پانچ سالہ تحقیقی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے،تاکہ لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں (ایل جی ڈی) مشینری، بیجوں اور ترکیب کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

حکومت، ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور صنعت کے نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعہ اس کی صلاحیتوں کے مشترکہ تعین کے بعد ،اس پروجیکٹ کو آئی آئی   ٹی - مدراس کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی  مدراس میں 5 سالوں  کے دوران  242.96 کروڑ روپے  کی تخمینہ جاتی لاگت کے ساتھ لیب میں تیار کئے گئے  ہیروں  کا ایک ہندوستانی مرکز (این سینٹ- ایل جی ڈی) کے قیام کی تجویز ہے۔

کامرس کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال کی سربراہی میں پروجیکٹ اپریزل کمیٹی نے اس تجویز کی سفارش کی ہے، جسے کامرس اور صنعت، ٹیکسٹائل، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور صارفین کے امور کے وزیر جناب پیوش گوئل نے منظوری دے دی ہے۔  اگلے پانچ سالوں کے دوران بجٹ کے تحت  دی جانے والی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس پروجیکٹ کا مقصد، مشن موڈ میں، ملک میں صنعتوں اور کاروباریوں کو تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ کیمیکل ویپر ڈیپوزیشن (سی وی ڈی) اور ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر (ایچ پی ایچ ٹی) دونوں نظاموں کی مقامی مینوفیکچرنگ کو لیب  میں تیار کئے گئے ہیروں  (ایل جی ڈی)  تجارت کی توسیع  کے لئے  ترکیبوں کے ساتھ فروغ دیا جا سکے۔  تحقیقی کوششیں  سستی  قیمت پر  اسٹارٹ اپس  کے لئے ٹیکنالوجی کو دستیاب  کریں گی ، روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گی ، ایل جی ڈی کی برآمدات میں اضافہ کریں گی  اور  اس طرح ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں اہم رول ادا کریں گی ۔

جواہرات اور زیورات کا شعبہ ہندوستانی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جو ہندوستان کی کل تجارتی اشیاء کی برآمد میں تقریباً 9 فیصد حصے  کا تعاون پیش کرتاہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، عالمی سطح پر جواہرات  اور زیورات کے شعبے میں کئی مثبت  ترقی ہوئی ہیں۔ اس شعبے میں اہم تکنیکی ترقیوں میں سے ایک لیبارٹری سے تیار کردہ ہیرے (ایل جی ڈی) ہے۔

زیورات کی صنعت کے علاوہ، لیب سے تیار کردہ ہیروں کو کمپیوٹر چپس، سیٹلائٹ، 5 - جی  نیٹ ورکس میں استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ انہیں انتہائی ماحول میں استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ وہ زیادہ رفتار سے کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے سلیکون پر مبنی چپس سے کم طاقت استعمال کرتے ہیں۔ ایل جی ڈی  کا دفاع، آپٹکس،زیورات ، تھرمل اور میڈیکل انڈسٹری کے میدان میں وسیع  استعمال ہے۔

عالمی سطح پر، مارکیٹ، 2020  میں ایک  بلین ڈالر پر کھڑی تھی، لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں کے زیورات کی مارکیٹ 2025 تک تیزی سے بڑھ کر 5 بلین ڈالر اور 2035 تک 15 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

گزشتہ 5 سال اور رواں سال کے لیے کٹ اور پالش شدہ (کام شدہ) لیب سے تیار کیے گئے ہیروں کی برآمدات حسب ذیل  ہیں۔

(قیمتیں امریکی ڈالر ملین میں)

اشیاء

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23 (Apr-Dec 2022)

کٹ اور پالش  شدہ (کام شدہ) لیب میں تیار کئے جانے والے ہیرے *

237.89

274.75

473.65

637.97

1,348.24

1,387.33

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس

لیب میں تیار کئے جانے والے ہیرے 2 ٹیکنالوجیز یعنی ہائی پریشر ہائی ٹمپریچر (ای چ پی ایچ  ٹی) اور کیمیکل  ویپو ر ڈیپوزیشن (سی وی ڈی) کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں۔  ہندوستان سی وی ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لیبارٹری سے تیار کئے جانے والے ہیروں کے سرکردہ پروڈیوسروں میں سے ایک ہے۔ صنعت کے اندازوں کے مطابق، مالی سال 22-2021 میں عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ 25.8 تھا۔ تاہم، ہمیں مشینری کے اہم اجزاء اور ’بیجوں‘ - جو کہ مصنوعی ہیرے کی تیاری کے لیے خام مال ہیں، کی فراہمی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہندوستان قدرتی ہیروں کے معاملے میں درآمدی انحصار کو دور کرنے کے لیے اہم مشینری کے اجزاء کے بیج تیار کرنے کے لیے اپنی، مقامی ٹیکنالوجی تیار کرے۔ اچھے معیار کے لیب میں تیار کئے گئے ہیرے مستند سرٹیفیکیشن کے ساتھ، جو تیار کردہ آلات اور عمل کے پیرامیٹرز سے تیار کیے گئے ہیں، بہت سے غیر ملکی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کریں گے ،جس سے لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں کی برآمدی مقدار اور پیداوار کی توسیع پذیری میں اضافہ ہوگا۔ دستاویزی عمل کے پیرامیٹرز اور تیار کردہ ترکیب نئے کاروباری افراد کو لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں کے کاروبار میں داخل ہونے کی ترغیب دے گا، جس سے  کفایت شعار فیسلٹی کا قیام، زیادہ آسان ہوگا، تجارت شروع ہوگی اور  روز گار پیدا ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-2025


(Release ID: 1901948) Visitor Counter : 178