سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئندہ جی- 20 چوٹی کانفرنس کی سائنس-20 میٹنگوں کی تیاریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلا اور جوہری توانائی سمیت سائنس کی تمام چھ وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریز میٹنگ میں شریک ہوئے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں محکمہ برائے عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) لیلا ہوٹل، گروگرام، ہریانہ میں یکم مارچ سے 3 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ (اے سی ڈبلیو جی) کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے
جی-20 سائنس میٹنگوں کے علاوہ سائنس ایوارڈز کا جائزہ، وگیان پرسار اور سنکلپ میٹنگز کے اختتام کے بعد ایک نئے مواصلاتی ڈھانچے کی تشکیل آج کے ایجنڈے کا حصہ تھے
Posted On:
23 FEB 2023 4:00PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جی- 20 سربراہ اجلاس کی سائنس-20 میٹنگوں کی تیاریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سائنس اور ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلا اور اٹومک انرجی سمیت سائنس کی تمام چھ وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریز نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں محکمہ برائے عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) بھارت کی جی20 صدارت کے حصے کے طور پر لیلا ہوٹل، گروگرام، ہریانہ میں یکم مارچ سے 3 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی ‘‘پہلی اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ میٹنگ (اے سی ڈبلیو جی) کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس مدت کے دوران تقریباً 40 میٹنگوں اور ضمنی تقریبات کا ایک سلسلہ ہوگا۔
جی-20 سائنس میٹنگز کی تیاریوں کے علاوہ آج کی میٹنگ کا ایجنڈا سائنس ایوارڈز کا جائزہ، وگیان پرسار اور سنکلپ میٹنگز کے خاتمے کے بعد ایک نئے مواصلاتی ڈھانچے کی تشکیل تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میٹنگ کے بعد کہا کہ ان کے ماتحت تمام چھ سائنس وزارتوں اور محکموں نے آئندہ جی- 20 سربراہ اجلاسوں کے لیے ایجنڈے اور تمام قسم کے بندوبست کو حتمی شکل دی ہے۔ وزیر موصوف نے سائنس کی وزارتوں کو تفویض کردہ موضوعات اور مضامین کا بھی خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ سائنس 20 چوٹی میٹنگ اور سائیڈ میٹنگوں کے علاوہ ڈی ایس ٹی کو تفویض کردہ ایک اور اہم ایونٹ ریسرچ انوویشن انیشیٹڈ گیدرنگ (آر آئی آئی جی)ہے جس میں سائڈ ایونٹس شامل ہیں۔
سائنس-20 سمٹ کا اجلاس کوئمبٹور میں 21 سے 22 جولائی، 2023 تک منعقد ہوگا جس کا موضوع ‘‘ اختراعی اور پائیدار ترقی کے لیے خلل ڈالنے والی سائنس’’ ہے۔ ذیلی موضوعات (سائیڈ ایونٹ کے عنوانات) ہیں- ماحولیات کے لئے سازگار مستقبل کے لیے غیر روایتی توانائی، سائنس کو معاشرے اور ثقافت سے جوڑنا اور کلی صحت: بیماری کا علاج اور روک تھام۔
سائنس-20 کے لیے میٹنگ کا شیڈول اور مقامات حسب ذیل ہیں- شروعاتی میٹنگ: پونڈیچیری (31-30 جنوری 2023)، سائیڈ ایونٹ1: بنگارام آئی لینڈ، لکشدیپ (28-27 فروری 2023)، سائیڈ ایونٹ2: اگرتلہ (4-3اپریل) 2023)، سائیڈ ایونٹ3: اندور (17-16 جون 2023)۔
سائنس-20 سکریٹریٹ کی صدارت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے ڈاکٹر وجے پی بھاتکر کریں گے۔ پروفیسر اجے کے سود اور پروفیسر گوتم دیسراجو بھی سکریٹریٹ کے نامور ارکان ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ڈی ایس ٹی ریسرچ انوویشن انیشیٹیڈ گیدرنگ (آر آئی آئی جی) کا بھی خیال رکھے گا جس کا موضوع ‘‘مساوات کے لیے تحقیق اور اختراع’’ ہے۔آر آئی آئی جی اجتماع کے ذیلی تھیم/موضوعات پائیدار توانائی (سی ایس آئی آر)، پائیدار بلیو اکانومی (ایم او ای ایس) کے حصول کے لیے سائنسی چیلنجز اور مواقع، حیاتیاتی وسائل/ حیاتیاتی تنوع اور حیاتیاتی معیشت (ڈی بی ٹی)اورتوانائی کی منتقلی (ایس ای آر بی) ماحولیاتی اختراعات کے لیے موضوعات ہوں گے۔
آر آئی آئی جی کے لیے میٹنگ کا شیڈول اور مقامات درج ذیل ہیں: شروعاتی میٹنگ: کولکتہ (10-9 فروری 2023)، سائیڈ ایونٹ 1: رانچی (22-21 مارچ 2023)، سائیڈ ایونٹ 2: ڈبرو گڑھ اور ایٹا نگر (25-24 مارچ 2023)، سائیڈ ایونٹ 3: شملہ (20-19 اپریل 2023)، سائیڈ ایونٹ 4: دیو (19-18 مئی 2023) اور آر آئی آئی جی سمٹ اور ریسرچ منسٹر میٹنگ، ممبئی (6-4جولائی 2023)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2010)
(Release ID: 1901885)
Visitor Counter : 122