وزارات ثقافت
ثقافت پرجی- 20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ کا افتتاحی اجلاس آج مدھیہ پردیش کےکھجراہو کےمہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر (ایم سی سی سی)میں انعقاد کیا گیا
ثقافت پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے ہمارے ملکوں اور کمیونٹیز کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے: ڈاکٹر وریندر کمار
جی -20 میں کلچرورکنگ گروپ ملکوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے اور یہ گروپ ثقافتی نظریہ سے انسانی کوششوں اور انسانیت کو دیکھتا ہے: محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
23 FEB 2023 2:14PM by PIB Delhi
ثقافت پرجی- 20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ کا افتتاحی اجلاس آج مدھیہ پردیش کےکھجراہو کےمہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر (ایم سی سی سی)میں منعقد کیا گیا۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے اجلاس سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ثقافت پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے مختلف ملکوں اور فریقوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی-20 ایجنڈے کے اندر ثقافت کو شامل کرنا ایک اہم کامیابی رہی ہے اور ثقافت-اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے ایک طاقتوروسیلہ ہو سکتی ہے۔ یہ زیادہ بین ثقافتی سمجھ اور تعاون کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ہوسکتی ہے، یہ دنیا کے سامنے درپیش پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا جی-20 کلچر ٹریک پائیدار زندگی کے لئے ایک مہم کے طور پر ’’کلچر فار لائف‘‘ کے خیال پر بنایا گیا ہے۔ یہ تصور پائیدار زندگی کے طریقوں کو فروغ دینا چاہتا ہے جو ہندوستان کے متمول ثقافتی وراثت میں گہرائی سے پِنہاں ہیں جیسے کہ زراعت، آبی تحفظ اور فضلہ کے بندوبست کے ماحول دوست طریقے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ2023 جی-20 کا موضوع ’’ وسودھیو کٹمبکم - ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘ دنیا میں سبھی کے لیے ایک پائیدار، جامع اور ذمہ داری سےمنصفانہ اور مساوی ترقی کے لیے جدوجہد کرنے کا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی-20 میں کلچر ورکنگ گروپ ملکوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے اور یہ گروپ انسانی کوششوں اور انسانیت کو ثقافتی نظریہ سے دیکھتا ہے کیونکہ ثقافت ہم سبھی کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں صنفی حقوق، صنفی مساوات پر بہت زور دیا جا رہا ہے لیکن ہڑپہ دور سے متعلق ڈانسنگ گرل کا کانسہ کا مجسمہ واضح طور پریہ ظاہر کرتا ہے کہ صنفی مساوات کیا تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں ہزاروں سال پہلے بھی صنفی مساوات نے نہ صرف خواتین کو پہچان دی بلکہ انہیں توانائی کی شکل میں دیوی کے طور پر پوجا جاتا تھا۔ ہندوستانی ثقافت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اخلاقیات ہمیشہ صنفی مساوات، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے لیے ساتھ رہی ہے جو آج دنیا کو درپیش مسائل ہیں۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے یہ بھی کہا کہ جی-20 ورکنگ گروپ کو نوادرات کوواپس لانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر غور وخوض کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانوں کے خزانے ہیں اور یہ خزانے نہ صرف معاشی نظریہ سے اہم ہیں بلکہ ملک کی ثقافتی اقدار سے ان کا تعلق ہے۔ اسی کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ جی-20 ممالک بات چیت سے آگے بڑھیں اور ملک سے باہر لے جائے گئے نوادرات کو ملک میں واپس لانے میں تعاون کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔
ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ کووڈ کے دوران ثقافتی مقامات کے بند ہونے کی وجہ سے ثقافت کے شعبے کو چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ آب و ہوا میں تبدیلیوں نےاس شعبے کے انتہائی حساسیت کو بڑھا دیا ہے ،اب ایک ساتھ کام کرنے اور ہماری مشترکہ وراثت کی حفاظت کرنےکی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت خاص طور پر کمزور شعبے کی شمولیت کے لیے ایک بڑے محرک کا کام کرتی ہے اور جی20 میں اس کے شامل ہونے سے اس شعبے کو درپیش بہت سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
22 فروری کو مہاراجہ چھترسال کنونشن سنٹر، کھجراہو، مدھیہ پردیش میں ثقافتی وراثت کی کامیاب واپسی کی چنندہ مثالوں کے ذریعہ ثقافتی نوادرات کی واپسی کے جذبے، ضرورت اور مستقبل کو دکھانے کے مققصد سے ’ری (ایڈ) ڈرس: ریٹرن آف ٹریزرس ‘ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ یہ نمائش ہولوگرام سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے خزانے کو واپس لانے والے مختلف پہلوؤں اور چیلنجوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ نمائش میں واپس لائی گئی 26 قیمتی نوادارت میں وراہا، ڈانسنگ گنیش امین ستون، ٹیراکوٹا یکش، انسانی خصوصیات والی شبیہہ ، کھجراہو کی پیرٹ لیڈی شامل ہیں۔
ثقافت پر جی-20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ میں چار ورکنگ گروپ سیشن ہوں گے۔ جس میں جی-20 کے رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور وزارت ثقافت کے افسران شرکت کر رہے ہیں۔ 25 فروری تک جاری رہنے والی میٹنگ میں کھجراہو ڈانس فیسٹیول کلچرل پروگرام سمیت کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2008)
(Release ID: 1901855)
Visitor Counter : 148