ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے اتر پردیش میں پورے براڈ گیج نیٹ ورک کی برق کاری کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس شاندار کارنامے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی ستائش کی
اس کے ساتھ ہی، چھ زونل ریلوے (ای سی او آر، این سی آر، این ای آر، ای آر،ایس ای آر، ڈبلیو سی آر) مکمل طور پر برق کاری سے لیس ہوگئے ہیں
اس کے علاوہ، انتہائی استعمال میں آنے والے نیٹ ورک (ایچ یو این- 5)، جھانسی-مظفر پور-کٹنی کی مکمل طور پر برق کاری بھی ہوگئی ہے
Posted On:
22 FEB 2023 2:29PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلویز نے کل ریلوے برق کاری میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ شمال مشرقی ریلوے میں سبھاگ پور- پچپڑوا براڈ گیج (بی جی) روٹ کی برق کاری کی تکمیل کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے نے اتر پردیش میں تمام براڈ گیج روٹوں کی برق کاری مکمل کر لی ہے۔ اس سے خطے میں ریل رابطے میں بہتری آئے گی اور خطے میں ٹرینوں کی رفتار بھی بہتری بنے گی۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس شاندار کارنامے کو انجام دینے پر ہندوستانی ریلوے کی تعریف کی ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے نے چھ زونل ریلوے یعنی مشرقی ساحلی ریلوے، شمال وسطی ریلوے، شمال مشرقی ریلوے، مشرقی ریلوے، جنوب مشرقی ریلوے، مغربی وسطی ریلوے میں براڈ گیج روٹوں کی برق کاری مکمل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ، انتہائی استعمال میں آنے والے نیٹ ورک (ایچ یو این- 5)، جھانسی-مظفر پور-کٹنی کی اب مکمل طور پر برق کاری ہوگئی ہے۔ اس سے جھانسی-لکھنؤ-بارہ بنکی-بڑھول، گونڈہ-آنند نگر-گورکھپور-والمیکی نگر - سگولی، مظفر پور – بچھواڑہ اور نرکٹیا گنج – رکسول – سیتامڑھی – دربھنگہ - سمستی پور، سیتامڑھی - مظفر پور – حاجی پور بشمول بھٹنی – وارانسی – نینی (الہ آباد) - مانک پور-ستنا-کٹنی اور چھپرا - وارانسی کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی۔
آر کے ایم کی 85 فیصد برق کاری ہونے کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے مشن 100 فیصد برق کاری کو پورا کرنے اور دنیا کا سب سے بڑا گرین ریلوے نیٹ ورک بننے کے لیے تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1959
(Release ID: 1901468)
Visitor Counter : 145