وزارات ثقافت

ثقافت سے متعلق جی20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ کل سے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی


میٹنگ میں ممبر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کے ساتھ ورکنگ گروپ کے چار اجلاس  کا منصوبہ  ہے

Posted On: 21 FEB 2023 5:18PM by PIB Delhi

ثقافت سے متعلق جی20 ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ کل سے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں شروع ہوگی۔ یہ میٹنگ  22 سے 25 فروری تک منعقد کی جائے گی۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے  مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی؛ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سماجی انصاف اور تفویض اختیارا ت  کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  کل مہاراجہ چھترسال کنونشن سنٹر (ایم سی سی سی) میں’’ری (ایڈ)ڈریس: ریٹرن آف ٹریژرز ‘‘کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔

کھجوراہو ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر، مندوبین کا لوک فن - بدھائی اور رائے کے مظاہرے کے  ساتھ استقبال کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران مندوبین کو روایتی آرٹ اور ثقافتی تجربے کا احساس دلایا جائے گا اور وہ ڈی آئی وائی سرگرمیوں جیسے پیپر میشی، بلاک پرنٹنگ، مہندی آرٹ میں حصہ لیں گے۔

میٹنگ کے پہلے دن پدم شری جناب نیک رام ، جو کہ ملٹ مین کے نام سے جانے جاتے ہیں ، کو  موٹے اناج کے بین الاقوامی سال  (آئی وائی ایم ) 2023 کو منانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے آئندہ  دنوں میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں کھجوراہو ڈانس فیسٹیول کلچرل پرفارمنس بھی شامل ہے۔ مندوبین ویسٹرن گروپ آف ٹیمپلز کا بھی دورہ کریں گے جو کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے  کے مقام میں شامل ہے۔ انہیں پنّا ٹائیگر ریزرو بھی لے جایا جائے گا۔ میٹنگ میں 125 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔

میٹنگ کے دوران مہاراجہ چھترسال کنونشن سنٹر میں ورکنگ گروپ کے چار اجلاس  کا منصوبہ  ہے، جس میں  جی  20  کے رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ  مرکزی وزارت ثقافت کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کو سماجی انصاف و تفویض  اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی خطاب کریں گے۔ سکریٹری، ثقافت جناب گووند موہن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ٹرائیکا (انڈونیشیا اور برازیل) کے ریمارکس بھی پیش کیے جائیں گے۔

کھجوراہو کے قریب چھترپور میں آج میڈیا  سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈیہ نے کہا کہ ہندوستان کی  جی 20  صدارت میں کھجوراہو، ہمپی، بھونیشور، وارانسی میں کلچر ورکنگ گروپ کی چار میٹنگیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سال جی 20 کا تھیم’’واسودیو کٹمبکم‘‘ - ایک کرہ ارض · ایک  کنبہ · ایک مستقبل ‘ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1922)



(Release ID: 1901176) Visitor Counter : 176