صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 20سے 21 فروری تک اروناچل پردیش کا دورہ کریں گی
Posted On:
19 FEB 2023 7:35PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو 20 سے 21 فروری 2023 تک اروناچل پردیش کا دورہ کریں گی۔
صدر جمہوریہ 20 فروری 2023 کو اروناچل پردیش کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر موجود ہوں گی اور ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی جسے ایٹانگر میں ریاستی حکومت کے ذریعہ ان کے اعزاز میں منعقد کیا جائے گا۔
21 فروری 2023 کو صدر جمہوریہ ایٹا نگر میں اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1839
(Release ID: 1900651)
Visitor Counter : 176