وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جی -20کے وزرائے مالیات و سینٹرل بینکوں گورنروں کی پہلی میٹنگ جی-20کے مالیات و سینٹرل بینکوں کے نمائندوں کی دوسری میٹنگ 22فروری سے 25فروری 2023 تک بنگلورو میں منعقد کی جائے گی

Posted On: 19 FEB 2023 2:21PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 کی صدارت کے تحت جی20کے وزرائےمالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی)کی پہلی میٹنگ 25-24فروری 2023 کو بنگلورو، کرناٹک میں منعقد کی جائے گی۔عزت مآب وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن اور انڈین ریزرو بینک کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانت داس مشترکہ طورپر اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

جی 20 ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ سے قبل 22فروری 2023کو جی 20 کے مالیات اور سینٹر بینک کے نمائندوں (ایف سی بی ڈی)کی میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس کی مشترکہ صدارت جناب اجے سیٹھ، سیکریٹری (اقتصادی امور)اور ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا، ڈپٹی گورنر آر بی آئی کے ذریعے کی جائے گی۔

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور و کھیلوں کے مرکزی وزیر، حکومت ہند جناب انوراگ ٹھاکر جی20 ایف سی بی ڈی کی میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔

ہندوستان کی صدارت میں جی 20ایف ایم سی بی جی کی پہلی میٹنگ میں جی 20ممبروں کے وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں ، مدعو ممبروں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کی شرکت ہوگی۔ کل ملاکر 72سے زیادہ نمائندہ وفد اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

ہندوستان کی صدارت میں میٹنگ کے دائرہ  کار کو کچھ اس طرح تیار کیا ہے ، جو بعض اہم عالمی اقتصادی ایشوز کے حل کے لئے قابل عمل اور سود مند نظریے کو لے کر وزراء اور گورنروں کے درمیان مثبت خیال کے تبادلے کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔

یہ میٹنگ 25-24فروری کو تین سیشن میں منعقد کی جائے گی۔جس میں 21ویں صدی کے ساجھا عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کو مضبوط کرنا، لچک دار مالی امداد، شمولیاتی اور پائیدار ’مستقبل کے شہر‘،مالیاتی شمولیت اور پیداواری فائدے کو جدید کرنے کے لئے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے (ڈی پی آئی)کا فائدہ اٹھانے جیسے ایشوز کو شامل کیا جائے گا۔اس سیشن میں عالمی معیشت ، عالمی صحت  اور بین الاقوامی ٹیکس کاری سے متعلق ایشوز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جی 20 ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ میں مذاکرات کا مقصد سال 2023 میں جی 20مالیاتی ٹریک کے مختلف کاموں کو تیز رفتاری دینے کےلئے واضح نظریہ مہیا کرنا ہے۔

ان میٹنگوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ کرپٹو اثاثوں پر پالیسی پس منظر اور سرحدپار ادائیگی میں قومی ادائیگی نظام کے رول جیسے موضوعات پر وزراء ،  گورنروں ، نمائندوں اور دیگر نمائندہ وفود کے لئے کئی پروگرام کی اسکیمیں تیار کی گئی ہیں۔

وزرائے مالیات ، ریزرو بینک کے گورنروں اور ان کے نمائندہ وفود کے لئے رات کے کھانے پر مکالمہ اور خاص طور سے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے، جو ہندوستان کے مختلف پکوانوں اور ثقافت کو دکھائیں گے۔

’واک دی ٹاک:پالیسی اِن ایکشن‘عنوان سے ایک خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے، جس میں وزراء اور گورنر وں کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس)کا دورہ ہوگا اور جی20ممبر ملکوں کو درپیش مسائل کے کفایتی اور پیمانہ جاتی حل پر کام کررہے صنعتی –اختراع کاروں اور صنعت کاروں سے بات چیت کریں گے۔

وزراء گورنروں  اور ان کے نائبین اور مدعو ین کے استقبال کے لئے ہم نے پورے کرناٹک میں ہندوستان کی مالا مال ثقافتی تکسیریت کے سفر کا نظارہ کرانے والے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔کرناٹک ایک ایسی سرزمین ہے، جو فن اور دستکاری کی مختلف شکلوں کے ساتھ اپنی گہری ثقافتی و فنکارانہ وراثتوں کے لئے مشہور ہے۔یہ پیشکش کرناٹک کے ثقافت اور ورثے کے فنی کمالات اور عظمت کو دکھائے گی۔

بتاریخ 26فروری کو مدعوین کے لئے کرناٹک کی فطری خوبصورتی کا لطف اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے گھومنے کا متبادل دستیاب کرایا گیا ہے۔

                

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1827)


(Release ID: 1900563) Visitor Counter : 213